غزہ میں اسرائیلی حملہ میں 2 صحافیوں کے 30 افراد خاندان شہید
اسرائیل کے فضائی حملہ میں غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں 2 صحافیوں کے 30 افراد خاندان جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ان صحافیوں میں سے ایک کا تعلق الجزیرہ سے ہے اور ایک کا تعلق سی این این سے ہے۔

غزہ: اسرائیل کے فضائی حملہ میں غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں 2 صحافیوں کے 30 افراد خاندان جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ان صحافیوں میں سے ایک کا تعلق الجزیرہ سے ہے اور ایک کا تعلق سی این این سے ہے۔
الجزیرہ کے نامہ نگار مومن الشریفی کے والد‘ والدہ اور کئی بہن بھائیوں کی اس حملہ میں جان چلی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک دھماکہ خیز بیرل ان کے گھر پر گرا جس سے گہرا سوراخ ہو گیا۔
اس تباہ کن حملہ کے نتیجہ میں الشریفی کے خاندان کے کم از کم 21 افراد شہیدہو گئے جن میں ان کی بھانجی اور بھتیجہ بھی شامل ہیں۔
الجزیرہنیٹ ورک نے کہا کہ یہ خوفناک واقعہ چہارشنبہ کے روز جبالیہ کیمپ میں پیش آیا جہاں مومن کے خاندان نے پناہ لی تھی جس کے نتیجہ میں ان کے والد‘ والدہ‘ 3 بہن بھائیوں اور ان کے بچوں کو قتل کر دیا گیا۔
قبل ازیں منگل کے دن غزہ سے رپورٹنگ کرنے والے سی این این کے صحافی ابراہیم دہمان کے مصر جانے کے بعد انہیں اپنی خالہ کے گھر پر حملہ میں کم از کم 9 رشتہ داروں کی المناک موت کی اطلاع ملی۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں گھر میں دھماکہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔