321افراد کی ہندو مذہب میں واپسی
چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں جنوبی ہند کے پیٹھادھیشور رماننداچاریہ سوامی نریندراچاریہ مہاراج کی موجودگی میں شنکر نگر کے بی ٹی آئی گراؤنڈ میں 321 لوگوں نے ہندو مذہب میں واپسی کی۔
رائے پور (یو این آئی) چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں جنوبی ہند کے پیٹھادھیشور رماننداچاریہ سوامی نریندراچاریہ مہاراج کی موجودگی میں شنکر نگر کے بی ٹی آئی گراؤنڈ میں 321 لوگوں نے ہندو مذہب میں واپسی کی۔
جگد گرو نریندراچاریہ مہاراج نے جمعہ کے روز انہیں گرو منتر دیا اور ان سے کہا کہ جیو اور دوسروں کو جینے میں مدد کرو۔ خواب میں بھی کسی کو نقصان نہ پہنچائیں۔ ذہن کے ارتکاز کے ساتھ پوجا کریں۔
نریندراچاریہ نے کہا کہ حکومت کو مذہب کی تبدیلی پر سخت قوانین بنانے چاہئیں جن میں سخت سزا کی دفعات شامل ہوں تاکہ ریاست اور ملک میں تبدیلی مذہب پر پابندی لگائی جا سکے۔
اس پروگرام میں سنت یودھیشتھر لال مہاراج، سنت رامبلک داس مہاراج، مہنت وید پرکاش مہاراج، سنت رام سوروپ داس مہاراج، اور سادھوی سومیا موجود تھی۔چھتیس گڑھ پیٹھ کے سربراہ دھیانشیام مہیشوری نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاٹن کے ٹھاکورین ٹولہ میں راماننداچاریہ شکتی پیٹھ کی تعمیر کا کام شروع کیا جانا ہے۔
Photo Source: @AnchalTv