شمالی بھارت

32ہزار اساتذہ کی نوکریوں کی منسوخی پرعبوری روک

کلکتہ ہائی کورٹ کی ایک ڈویژن بنچ نے 32ہزارپرائمری اساتذہ کی ملازمت ختم کرنے کے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کے حکم پر عبوری روک لگا دی۔

کولکتہ: کلکتہ ہائی کورٹ کی ایک ڈویژن بنچ نے 32ہزارپرائمری اساتذہ کی ملازمت ختم کرنے کے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کے حکم پر عبوری روک لگا دی۔ جسٹس سبرتو تعلقدار اور جسٹس سپرتیم بھٹاچاریہ کی ڈویژن بنچ نے جمعہ کو کہا کہ یہ حکم امتناعی اگلے ستمبر تک یا عدالت کے اگلے احکامات تک نافذ رہیں گے۔

متعلقہ خبریں
آر جی کار اسپتال میں عصمت دری معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی دائر
26ہزار اساتذہ کی تقرری منسوخی پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار
کالی پوجا میں 10 ہزار بکروں کی قربانی کے خلاف درخواست مسترد
حکومت مغربی بنگال پر کلکتہ ہائی کورٹ کا 50 لاکھ کا جرمانہ

جسٹس گنگوپادھیائے نے گزشتہ جمعہ کو کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن کو دوبارہ بھرتی کا عمل شروع کرنے کا حکم دیاتھا۔ ڈویژن بنچ نے جمعہ کو اپنے عبوری حکم میں کہا کہ بھرتی کا عمل شروع کرنے کے جسٹس گنگوپادھیائے کے حکم پر عمل کیا جانا چاہئے۔

جسٹس گنگوپادھیائے نے کہا کہ برطرف اساتذہ 4 ماہ تک اپنے اسکول جا سکتے ہیں۔ تاہم انہیں اسسٹنٹ اساتذہ کی تنخواہ کے ڈھانچے کے مطابق ادائیگی کی جائے گی۔ ڈویژن بنچ کے عبوری حکم کے بعد سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا انہیں دوبارہ وہی تنخواہ ملے گی؟

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ 32000 پرائمری اساتذہ کو پچھلی تنخواہ کے ڈھانچے کے مطابق تنخواہ ملے گی۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ ہر کوئی بھرتی کے عمل میں حصہ لے سکتا ہے۔ اگر ڈویژن بنچ کے اس فیصلے کے نتیجے میں ملازمت منسوخ نہیں ہوتی ہے تو بھی ان 32000 پرائمری اساتذہ کو نئی بھرتی کے عمل میں حصہ لینا ہوگا۔

ہائی کورٹ نے جمعہ کو بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن کو اگست تک بھرتی کا عمل مکمل کرنے کو کہا۔ ڈویژن بنچ ستمبر میں کیس کی دوبارہ سماعت کرے گا۔ 2016 میں کل42,500اساتذہ کی پرائمری اسکول کے لئے تقرر ی کی گئی تھی۔ان میں 6,500 اساتدہ تربیت یافتہ تھے۔

بقیہ 36,ہزارغیر تربیت یافتہ پرائمری اساتذہ تھے جن کی نوکری کو گزشتہ جمعہ کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔ جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ انٹرویو پاس کرتے ہیں تو انہیں ان کی نوکری واپس مل جائے گی۔ ورنہ آپ اپنی نوکری کھو دیں گے۔ جس کے بعد پیر کو فریقین کے وکیل نے عدالت کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ غیر تربیت یافتہ امیدواروں کی اصل تعداد 30 ہزار 185 ہے۔ 36 ہزار نہیں۔

پرینکا نسکر سمیت 140 ملازمت کے خواہشمندوں نے 2016 کے اوائل میں بھرتی کا مقدمہ دائر کیا۔ ان کے وکیل ترون جیوتی تیواری نے عدالت کو بتایا کہ بہت سے غیر تربیت یافتہ لوگوں نے ان درخواست گزاروں سے کم نمبر حاصل کر نے کے باوجود نوکریاں دی گئیں۔جسٹس گنگوپادھیائے نے مختلف اضلاع میں انٹرویو لینے والوں کو طلب کرکے خفیہ بیانات بھی ریکارڈ کئے۔

اس بنا پر اس نے نوکری منسوخ کرنے کا حکم دیا۔بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن پہلے ہی جسٹس گنگوپادھیائے کے کے حکم کوچالینج کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ سے رجوع کر چکے ہیں۔ پیر کو جسٹس سبرتوتعلقدار اور جسٹس سپرتیم بھٹاچاریہ کی ڈویژن بنچ کے سامنے کیس کی سماعت ہوئی۔ منگل کو اس کیس کی سماعت کے آغاز میں جسٹس تعلقدار نے کہاکہ“سنگل بنچ نے دوبارہ بھرتی کے عمل میں حصہ لینے کا موقع دیا ہے۔

بے روزگاروں کی جانب سے ان کے وکلاء نے ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ سے سوال کیا اور کہا کہ مرکزی ایجنسی سی بی آئی عدالت کے حکم پر بھرتی بدعنوانی کیس کی جانچ کر رہی ہے۔ ان کی کسی بھی تحقیقاتی رپورٹ میں اب تک ایسی کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں جس میں 32ہزاراساتذہ کی نوکریوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہو۔ عدالت نے نوکریوں سے ہاتھ دھونے والوں کو اپنے دفاع کا کوئی موقع نہیں دیا۔

ان سے بات کیے بغیر نوکری ختم کرنے کا اتنا بڑا حکم دے دیا گیا ہے۔ ان کی طرف سے یہ بھی دلیل دی گئی کہ اس وقت کے بورڈ کے نوٹیفکیشن میں واضح طور پر لکھا گیا تھا کہ امیدواروں کو بھرتی کے 2 سال کے اندر تربیت حاصل کرنی ہوگی۔ڈویژن بنچ میں ملازمتوں کی منسوخی کے خلاف سوال اٹھاتے ہوئے بے روزگاروں نے جسٹس گنگوپادھیائے کا ایک پرانے تبصرہ کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔