جرائم و حادثات

سڑک حادثے میں 4 باراتیوں کی موت، ایک زخمی

بہار میں لکھی سرائے ضلع کے مانک پور پولیس آؤٹ پوسٹ علاقے میں پیر کو ایک ٹرک کی زد میں آنے سے چار باراتیوں کی موت ہو گئی اور دیگر ایک زخمی ہو گیا۔

لکھی سرائے: بہار میں لکھی سرائے ضلع کے مانک پور پولیس آؤٹ پوسٹ علاقے میں پیر کو ایک ٹرک کی زد میں آنے سے چار باراتیوں کی موت ہو گئی اور دیگر ایک زخمی ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
شمبھاوی چودھری سمستی پور کی پہلی خاتون ایم پی
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
بہار میں راجیہ سبھا کی 6 نشستوں کے لئے اعلامیہ جاری
آیا کمار گیا کمار، چیف منسٹر بہار پر جئے رام رمیش کا طنز

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ دو بائک پر سوار پانچ افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے رشی پہاڑ گاؤں جا رہے تھے۔ اس دوران بھوانی پور گاؤں کے قریب نیشنل ہائی وے نمبر 80 پر ایک تیز رفتار ٹرک نے دونوں بائک کو ٹکر مار دی۔

اس واقعہ میں رشی پہاڑ پور گاؤں کے رہنے والے لکشمی کمار (44) ، موہن پور نوتولیا سادھ بابا استھان کے رہنے والے پگی یادو (29) ، بھوانی پور گاؤں کے رہنے والے منیش کمار (20) اور مونگیر ضلع کے کاسم بازار تھانہ علاقہ کے چھوٹی مرزا گاؤں کے کنال کمار (19) کی موت ہوگئی، جبکہ بائک پر سوار دیگگر ایک بھوانی پور گاؤں کا سورج کمار زخمی ہو گیا۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمی سورج کو لکھی سرائے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے بہتر علاج کے لیے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال (پی ایم سی ایچ) بھیج دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

a3w
a3w