مستا آباد پیپلز ہسپتال میں خاتون کو4بچے تولد
ڈاکٹروں نے اس کے تمام ٹیسٹ کیے انہیں معلوم ہوا کہ پیٹ میں چار بچے ہیں اور اس کا آپریشن کیا گیا۔لاونیا کو تین لڑکے اور ایک لڑکی تولد ہوئی۔

حیدرآباد : ایک زجگی میں ایک بچہ پیدا ہونا فطری امر ہے۔ شاذ و نادر ہی کبھی جڑواں بچے ہوتے ہیں لیکن، بہت کم ایسے واقعات ہوتے ہیں جہاں کچھ خواتین ایک ہی پیدائش میں تین یا چار بچوں کو جنم دیتی ہیں۔
راجنا سرسلہ ضلع میں ایک ایسا نایاب واقعہ پیش آیا ہے۔ مستا آباد کے پیپلز اسپتال میں خاتون نے ایک ہی ڈلیوری میں چار بچوں کو جنم دیا۔
راجنا سرسلہ ضلع کے گمبھی راوپیٹ منڈل کے سمندر لنگا پور گاؤں کی خاتون کے لاونیا کو اس کی دوسری زجگی کیلئے مستا آباد کے پیپلز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
ڈاکٹروں نے اس کے تمام ٹیسٹ کیے انہیں معلوم ہوا کہ پیٹ میں چار بچے ہیں اور اس کا آپریشن کیا گیا۔لاونیا کو تین لڑکے اور ایک لڑکی تولد ہوئی۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ ماں اور بچہ صحت مند ہیں۔ اس دوران ڈاکٹر چنتوجی شنکر نے کہا کہ ماں کے پیٹ میں ایک ہی وقت میں چار جنین کا بننا انتہائی نایاب بات ہے۔
ڈاکٹر تیجسون، ڈاکٹر اکھیلا اور دیگر طبی عملہ نے لاونیا کی سرجری میں حصہ لیا۔ اس طرح لاونیا کی پہلی زجگی میں ایک بیٹا ہوا تھا جو اب نو سال کا ہو چکے ہیں۔