مشرق وسطیٰ

ریاض کی ایک کمپنی میں 5 کے بجائے 4 دن کام (ویڈیو)

سعودی دارالحکومت ریاض میں ملازمین کو بڑی سہولت دیتے ہوئے نجی کمپنی نے ہفتہ وار کام کے لئے 5 کے بجائے 4 دن مقرر کردیئے۔

ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض میں ملازمین کو بڑی سہولت دیتے ہوئے نجی کمپنی نے ہفتہ وار کام کے لئے 5 کے بجائے 4 دن مقرر کردیئے۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کو سزائے موت
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 ہزار فیصلے
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)

سعودی خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق یہ سعودی عرب میں پہلی کمپنی شمار کی جارہی ہے جس نے اپنے ملازمین کی خاطر دو کے بجائے تین دن کی ہفتہ وار تعطیل پرعمل آمد شروع کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کام کا ہفتہ وار دورانیہ کم کرنے جبکہ تنخواہ میں کسی قسم کی کٹوتی نہ کرنے سے جہاں ملازمین بھی خوش ہیں جبکہ کام کے معیار میں بھی بہتری آگئی ہے۔

ایک خاتون ملازم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے جس پرعمل درآمد کیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے کارکنوں کو سہولت مل گئی ہے۔

اب ہمیں آرام کا بھی کافی وقت مل جاتا ہے۔خاتون کارکن کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے اہل خانہ اور دوستوں میں بھی وقت گزار سکتے ہیں جبکہ جم کے لئے بھی وقت نکال سکتے ہیں۔

کمپنی کے سیلز ڈپارٹمنٹ سے منسلک ذمہ دار نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے کیا گیا یہ فیصلہ بہترین ہے، اس سے کارکنوں میں کام کرنے کی صلاحیت اور کمپنی کی پروڈکشن میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

کمپنی کے ایک ملازم نے مزید کہا کہ میں جدہ میں رہائش پذیر ہوں جبکہ کمپنی ریاض میں ہے۔ اس فیصلہ سے ہم سب کو تین دن کا وقت مل جاتا ہے ویک اینڈ پر میں اپنے شہر آرام سے جاسکتا ہوں۔

a3w
a3w