مشرق وسطیٰ

مسجد الحرام میں فوٹوگرافی کرنے والوں کیلئے 4 اہم پابندیاں

وزارت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر لوگ آمد و رفت کے راستوں پر رک کر تصاویر لیتے ہیں تو اس سے زائرین کا رش بڑھ جاتا ہے، جو دوسروں کے لیے تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔

ریاض: اسمارٹ فون کے عام استعمال کے ساتھ مقدس مقامات پر تصاویر، سیلفی اور ویڈیوز لینے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں فوٹوگرافی کے لیے 4 اہم قواعد وضوابط جاری کیے ہیں، جن کا مقصد زائرین اور نمازیوں کی عبادات میں ممکنہ رکاوٹوں سے بچانا ہے۔

متعلقہ خبریں
مکان کی حد صرف ڈھائی انچ بڑھانے پر 80ہزار پونڈ کی تعمیر مسمار کرنے کا حکم
مسجد الحرام میں تراویح اور ختم قرآن 2.5 ملین افراد شریک
شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی

وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، فوٹوگرافی کرنے والوں کو درج ذیل پابندیاں عائد کی گئی ہیں:

  • زائرین کے راستوں سے دور رہیں: فوٹوگرافی کے دوران زائرین کی آمدورفت کے راستوں سے دور رہنا ضروری ہے۔
  • مپرائیویسی کا خیال رکھیں: کسی کی پرائیویسی متاثر کرنے والی تصاویر لینے سے گریز کریں۔
  • اجازت حاصل کریں: دوسروں کی تصاویر لینے کے لیے اجازت حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
  • جلد از جلد فوٹوگرافی مکمل کریں: فوٹوگرافی کا عمل جلدی میں مکمل کریں تاکہ ذکر اور عبادت میں زیادہ وقت صرف کیا جا سکے۔

وزارت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر لوگ آمد و رفت کے راستوں پر رک کر تصاویر لیتے ہیں تو اس سے زائرین کا رش بڑھ جاتا ہے، جو دوسروں کے لیے تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔ ان پابندیوں کا مقصد ایک محفوظ اور آرام دہ ماحول فراہم کرنا ہے۔

a3w
a3w