کرناٹک

بیوی کو دوست کے ساتھ سونے کیلئے مجبور کرنے پر شوہر کیخلاف شکایت درج

خاتون کو اکثر بیلٹ سے پیٹا جاتا جبکہ اس کا بھائی 2لاکھ روپئے دے چکا تھا۔ اس کے باوجود ملزم مزید8لاکھ روپئے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے ہراساں کرتا رہا۔

بنگلورو: بیوی کو اپنے دوست کے ساتھ سونے پر مجبور کرنے کے لیے بنگلورو کے ایک شخص کے خلاف شکایت درج کی گئی۔ اپنی شکایت میں خاتون نے الزام عائد کیا کہ شوہر نے اس کے لیے اسے اذیت دی اور ہراساں کیا۔ شکایت کے بعد بسوان گوڑی ویمنس پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متعلقہ خبریں
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
بیوی کو بطور نان نفقہ ماہانہ60ہزار روپئے کی رقم زیادہ نہیں: ہائی کورٹ
ای ڈی میں ریونت ریڈی کے خلاف شکایت

 خاتون نے پولیس کو اطلاع دی کہ ملزم اسے اپنے دوست کے ساتھ راتیں گزارنے کا دباؤ ڈال رہا تھا۔بسوان گوڑی محلہ کے ساکن ملزم کی خاتون سے ایک سال قبل شادی ہوئی۔ اس نے اپنے خاندانی قرض کو چکانے خاتون کو10لاکھ روپئے کا جہیز لانے پر مجبور کیا۔

خاتون کو اکثر بیلٹ سے پیٹا جاتا جبکہ اس کا بھائی 2لاکھ روپئے دے چکا تھا۔ اس کے باوجود ملزم مزید8لاکھ روپئے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے ہراساں کرتا رہا۔

 مزید برآں اس نے اسے فحش ویڈیوز دکھانا شروع کیا اور اپنے دوستوں کے ساتھ رات گزارنے کے لیے اسے اذیت دی۔ مطالبات کو تسلیم کرنے سے انکار پر خاتون کو پیٹا گیا اور حملہ کیا گیا۔ خاتون نے ملزم کے گھر والوں کے خلاف بھی جہیز ہراسانی کی شکایت درج کروائی۔

a3w
a3w