دُبئی ایرپورٹ کے قریب ڈرون گرنے سے 4 افراد زخمی، ایران اب امریکی بینکوں کو نشانہ بنائے گا
اسرائیل اور ایران نے چہارشنبہ کی صبح ایک دوسرے پر حملے کئے۔ تہران نے خطہ کی تیل صنعت پر دباؤ برقرار رکھا ہے۔ اس نے انفرااسٹرکچر اور جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
دُبئی (اے پی) اسرائیل اور ایران نے چہارشنبہ کی صبح ایک دوسرے پر حملے کئے۔ تہران نے خطہ کی تیل صنعت پر دباؤ برقرار رکھا ہے۔ اس نے انفرااسٹرکچر اور جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ توانائی کے تعلق سے عالمی سطح پر تشویش بڑھ گئی ہے۔ مشرق ِ وسطیٰ میں جنگ تھمنے کے کوئی آثار دکھائی نہیں دیتے۔
دُبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے قریب 2 ایرانی ڈرون گرے‘ 4 افراد زخمی ہوئے لیکن پروازیں جاری ہیں۔ دنیا کا مصروف ترین یہ ایرپورٹ ایمریٹس ایرلائنس کا ہب (مرکز) ہے۔ چہارشنبہ کی صبح آبنائے ہرمز میں ساحل ِ عمان کے قریب ایک کنٹینر جہاز مزائل کی زد میں آیا۔ اس میں آگ لگ گئی اور عملہ کو جان بچانے کے لئے جہاز چھوڑدینا پڑا۔
برطانوی فوج نے یہ بات بتائی۔ کویت نے کہا ہے کہ اس کی ڈیفنس فورس نے 8 ایرانی ڈرونس کو مارگرایا۔ سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس نے مملکت کی شیبا آئیل فیلڈ کی طرف بڑھنے والے 5 ڈرونس کو ناکارہ کردیا۔ ایران نے تنگ آبنائے ہرمز میں کارگو ٹریفک اچھی طرح روک دی ہے۔اس آبنائے سے 20 فیصد تیل خلیج فارس سے بحرہند کی طرف جاتا ہے۔ ایران نے خلیج کے عرب ممالک میں تیل کے کنوؤں اور تیل صاف کرنے والے کارخانوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
اس کے ان حملوں کا مقصد عالمی سطح پر اتنی معیشت تکلیف پہنچانا ہے کہ دنیا‘ امریکہ اور اسرائیل پر دباؤ ڈال کر حملے رکوادے۔ چہارشنبہ کے دن ایران کی مشترکہ فوجی کمانڈ نے کہا کہ اب مشرقِ وسطیٰ میں امریکی بینکوں اور مالیاتی اداروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرس کاج یہ بیان ایرانی میڈیا کی اس خبر کے بعد آیا کہ اسرائیل۔ امریکہ فضائی حملہ میں تہران کا ایک بینک ملازم ہلاک ہوگیا۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے ایرانی دارالحکومت تہران میں حملے تیز کردیئے ہیں۔ بیروت اور جنوبی لبنان میں بھی دھماکے سنائی دیئے۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ ایران نواز حزب اللہ گروپ کو نشانہ بنارہا ہے۔ وسطی بیروت کے گنجان آباد علاقہ کی ایک عمارت میں آگ لگ گئی۔ اوپر کی2 منزلیں آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔ اسرائیل کے پچھلے حملہ کیں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تل ابیب میں سائرنوں کی آواز سنائی دی۔
دُبئی میں ایرانی حملوں میں 6 افراد ہلاک اور 122 زخمی ہوئے ہیں۔ چہارشنبہ کی صبح بحرین میں سائرن بجنے لگے تھے۔ تیل کے دام ہنوز بڑھے ہوئے ہیں۔ دنیا بھر کی فینانشیل مارکٹس میں بھونچال آگیا ہے۔