شمالی بھارت
احمدآباد ایرپورٹ سے اسلامک اسٹیٹ کے 4 دہشت گرد گرفتار
گجرات اے ٹی ایس نے مرکزی ایجنسی سے سراغ ملنے پر احمدآباد ایرپورٹ سے 4 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔

احمدآباد: گجرات اے ٹی ایس نے مرکزی ایجنسی سے سراغ ملنے پر احمدآباد ایرپورٹ سے 4 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔
یہ چاروں سری لنکا کے شہری ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ/داعش سے ان کی وابستگی ہے۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی
۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی دن سے گجرات کا انسدادِ دہشت گردی دستہ احمدآباد ایرپورٹ پر نظر رکھے ہوئے تھا۔
پولیس کی 4 ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں۔ دہشت گردوں کو اتوار کی رات پکڑلیا گیا۔ ان سے فی الحال کڑی پوچھ تاچھ جاری ہے۔
حکام پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ احمدآباد میں ان کی موجودگی کا مقصد کیا ہے اور وہ کیا کرنا چاہتے تھے۔