Uncategorized

آسام میں 40 بنگلہ دیشی ارکان اسمبلی! چیف منسٹر ہیمنت بشواشرما کے ریمارک پر تنازعہ

آسام کے سینئر کانگریس قائد اور رکن اسمبلی رقیب الحسین نے سینئر بی جے پی قائد اور چیف منسٹر ہیمنت بشواشرما کو ”آسام میں 40 بنگلہ دیشی ارکان ِ اسمبلی“ والے متنازعہ ریمارک پر نشانہ تنقید بنایا۔

گوہاٹی: آسام کے سینئر کانگریس قائد اور رکن اسمبلی رقیب الحسین نے سینئر بی جے پی قائد اور چیف منسٹر ہیمنت بشواشرما کو ”آسام میں 40 بنگلہ دیشی ارکان ِ اسمبلی“ والے متنازعہ ریمارک پر نشانہ تنقید بنایا۔

متعلقہ خبریں
آسام میں سی اے اے مکمل طور پر غیر معمولی : ہیمنتا بسوا شرما
مسلم وزیر کے خلاف فرقہ وارانہ تبصرہ کوجائز ٹھہرانے کی کوشش
ثبوت پیش کرنے پر کسی بھی سزا کیلئے تیار ہوں: شرما
کون جھوٹ بول رہا ہے، چیف منسٹر آسام وضاحت کریں
’بچپن کی شادیوں کے خلاف مہم عنقریب دوبارہ شروع کرنے کا اعلان‘

انہوں نے پیر کے دن گوہاٹی میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ یہ بڑی بدبختی ہے کہ ریاست کے چیف منسٹر جیسے اہم دستوری عہدہ پر فائز رہنے کے باوجود ہیمنت بشواشرما صرف چند ووٹوں کے لئے الیکشن ریالیوں میں غیردستوری باتیں کررہے ہیں۔

انہوں نے شرما پر تنقید کی اور الیکشن کمیشن آف انڈیا سے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ کانگریس قائد نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو شرما کے خلاف ازخود کارروائی کرنی چاہئے کیونکہ انہوں نے آسام کے عوام کے خلاف ناقابل قبول بات کہی ہے۔

قبل ازیں چیف منسٹر آسام نے رانچی میں میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا کہ آسام میں بنگلہ دیشی دراندازوں کی آبادی 1کروڑ 25لاکھ ہے جس کے نتیجہ میں ریاست کی 126 رکنی اسمبلی میں ان کے 40 ارکان ہیں۔ اس پر آسام میں بڑا تنازعہ پیدا ہوا اور کئی اپوزیشن قائدین نے بی جے پی قائد پر تنقید کی۔

اسی دوران رقیب الحسین نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ آسام میں الیکشن کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکاریوں اور دیگر اشیاء کے دام میں گزشتہ چند دن میں اضافہ دیکھا گیا۔ ریاستی حکومت بڑھتے دام پر قابو پانے کے لئے کچھ بھی نہیں کررہی ہے۔

اس کے بجائے ریاستی حکومت یہ حوصلہ افزائی کی کوشش میں ہے کہ لوگ زیادہ شراب پئیں تاکہ ریاست کی آمدنی بڑھے۔ یہ ناقابل ِ قبول ہے۔ رقیب الحسین‘ آسام کی ترون گوگوئی کابینہ میں وزیر تھے۔انہوں نے حال میں حلقہ لوک سبھا دھوبری سے آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر بدرالدین اجمل کے خلاف الیکشن لڑا ہے۔

a3w
a3w