جرائم و حادثات

گوا سے حیدرآباد کومنشیات لانے والے 4افراد گرفتار

گوا سے حیدرآباد کومنشیات لانے والے 4افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔ سائبرآباد ایس اوٹی پولیس نے شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ رائے درگم علاقہ میں 32گرام کوکین ملزمین کے پاس سے ضبط کی۔

حیدرآباد: گوا سے حیدرآباد کومنشیات لانے والے 4افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔ سائبرآباد ایس اوٹی پولیس نے شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ رائے درگم علاقہ میں 32گرام کوکین ملزمین کے پاس سے ضبط کی۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو

ملزمین کی شناخت اے پی کے راجمندری کے رہنے والے وکی، گوپی شٹی، راجیش، نریش کے طورپر کی گئی ہے۔ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیاگیا۔

پولیس نے بتایا کہ یہ افراد اکثر گوا سے منشیات شہر لاکر اس کو فروخت کیاکرتے تھے۔ایک اطلاع پر پولیس نے اس گروہ کو گرفتار کیا جس کا اصل سرغنہ وکی بتایاگیا ہے۔

پولیس ملزمین سے پوچھ گچھ کررہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایاجاسکے کہ کس کی ایما پر یہ افراد منشیات فروخت کررہے تھے اور اب تک انہوں نے کتنے افراد کو یہ منشیات فروخت کی ہے۔