حیدرآباد

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے پانچ سالہ لڑکے کا معاملہ حل

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے پانچ سالہ لڑکے کے اغوا کے معاملہ کو پولیس نے حل کرلیا۔

حیدرآباد: سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے پانچ سالہ لڑکے کے اغوا کے معاملہ کو پولیس نے حل کرلیا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق نظام آباد کا رہنے والا انیل کمار اپنی ملازمت کے لیے گڈی ملکاپورمیں مزدور کے طور پر کام کر تاہے۔ نظام آباد میں اس کے کسی رشتہ دار کی موت ہو گئی تو انیل کمار اپنے پانچ سالہ بیٹے کے ساتھ مل کر نظام آباد گیاتھا۔

واپسی کے دوران رائچور میں وہ ٹرین میں سوار ہوا اور جمعہ کی صبح سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پراپنے بیٹے کے ساتھ اترا۔ ٹرین سے اترنے کے بعد سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 پر وہ اپنے بیٹے کے ساتھ سوگیا۔

جب اس کی نیندصبح بیدار ہوئی تو اس کا پانچ سالہ بیٹا غائب تھا۔اس نے فوری طور پر سکندرآباد ریلوے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

سکندرآباد ریلوے پولیس چوکس ہوگئی ، اس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جس پر معلوم ہوا کہ پانچ سالہ بیٹا جو اپنے والد کے ساتھ سو رہا تھا، اسے کوئی نامعلوم شخص اٹھا کر لے جارہا ہے۔

جب مزید سی سی کیمروں کی جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ اغوکار نے لڑکے کو بھوئی گوڑہ میں چھوڑدیااورفرارہوگیا۔ پولیس نے لڑکے کو بحفاظت لا کر ااس کے باپ کے حوالے کر دیا۔