مدرسہ کے بیت الخلا میں 40 لڑکیاں مقفل پائی گئیں (ویڈیو)
خاتون پولیس ملازمین نے جب دروازہ کھولا تو 9 تا 14 سال کی عمر کی 40 لڑکیاں جو بیت الخلا میں روپوش تھیں‘ ایک کے بعد ایک باہر نکلیں۔ لڑکیاں خوف زدہ معلوم ہورہی تھیں اور کچھ بتانے سے قاصر تھیں۔
بہرائچ (یوپی) (پی ٹی آئی) ایک غیررجسٹرڈ مدرسہ میں معائنہ کے دوران 9 تا 14 سال کی 40 لڑکیاں ایک بیت الخلا میں بند پائی گئیں۔ عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی۔
پیاگ پور کے سب ڈیویژنل مجسٹریٹ اشوینی کمار پانڈے نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ضلع انتظامیہ کو باربار یہ شکایتیں موصول ہوئی تھیں کہ پیاگ پور تحصیل کے تحت پہلواڑہ گاؤں میں ایک سہ منزلہ عمارت کے اندر غیرقانونی مدرسہ چلایا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چہارشنبہ کے روز جب ہم معائنہ کے لئے وہاں پہنچے تو مدرسہ کے منتظمین نے ابتدا میں ہمیں اوپر جانے سے روکنے کی کوشش کی۔ پولیس کی موجودگی میں جب ہم مدرسہ کے احاطہ میں داخل ہوئے تو ہم نے چھت پر ایک بیت الخلا کو مقفل دیکھا۔
خاتون پولیس ملازمین نے جب دروازہ کھولا تو 9 تا 14 سال کی عمر کی 40 لڑکیاں جو بیت الخلا میں روپوش تھیں‘ ایک کے بعد ایک باہر نکلیں۔ لڑکیاں خوف زدہ معلوم ہورہی تھیں اور کچھ بتانے سے قاصر تھیں۔
यूपी के बहराइच में चल रहे अवैध #मदरसे में मिली 40 लड़किया
— Sudarshan उत्तर प्रदेश (@SudarshanNewsUp) September 25, 2025
दुकान की आड़ में चल रहे मदरसे में अंदर मिली लड़कियों को देख मचा हड़कंप
बहराइच के पयागपुर में जांच करने पहुंचे लेखपाल को मदरसा संचालकों ने रोका तब खुला राज
लेखपाल ने अधिकारियों और पुलिस को बुलाया तब खुला राज
नाबालिग… pic.twitter.com/JBcnMbPqQx
ایس ڈی ایم نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیر آفیسر محمد خالد سے کہاگیا ہے کہ وہ مدرسہ کے رجسٹریشن اور قانونی ہونے کی جانچ کریں۔ خالد کے مطابق مقامی افراد نے بتایا کہ مدرسہ رجسٹریشن کے بغیر زائداز3 سال سے چلایا جارہا ہے۔