آندھراپردیش

چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 400 کروڑ وصول: نائیڈو

آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ ریاست کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 400 کروڑ روپے کے عطیات وصول ہوئے ہیں۔

وجئے واڑہ: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ ریاست کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 400 کروڑ روپے کے عطیات وصول ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اے پی کے عوام کا فیصلہ قبول:شرمیلا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

چیف منسٹر نے کہا کہ عطیہ دہند گان نے امدادی کاموں سے متعلق سرکاری مشنری کی مساعی پر پرجوش ردعمل کا اظہار کیا۔ عوام نے جوش وجذبہ کے تحت عطیہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 400کروڑ روپے وصول ہوئے ہیں شائد کسی دوسری ریاست میں اتنی زیادہ رقم وصول نہیں ہوئی ہوگی۔

چیف منسٹر کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد، ریاستی حکومت کی جانب سے پیدا کردہ اعتماد کے احساس کی وجہ سے عطیہ دینے کیلئے آگے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ سے عطیہ دہندگان نے ریاست میں اپنے رشتہ داروں کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں عطایات دینے کیلئے متحرک کیا ہے۔ جہاں ایک منعقدہ تقریب میں چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈؤ نے یہ بات کہی۔