مشرق وسطیٰ

غزہ میں پھنسے 400 غیر ملکیوں کا مصر کی رفح راہداری سے انخلا

حماس کی القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے منگل کو ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ حماس نے ثالث کا کردار ادا کرنے والوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ جلد 200 کے قریب غیرملکی یرغمالیوں کو چھوڑ دے گا۔

غزہ: غزہ میں پھنسے غیرملکیوں کا مصر کی رفح راہداری کے ذریعے انخلا کا عمل شروع ہو گیا۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد رفح راہداری کو پہلی مرتبہ کھولا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کویت نے غیر ملکیوں کے لئے نیا قانون لاگو کردیا
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا

 توقع کی جارہی ہے کہ چہارشنبہ کو 400غیرملکی اور دوہری شہریت کے حامل افراد غزہ سے نکل سکیں گے جن میں 90 بیمار اور زخمی بھی شامل ہیں۔ اب تک امدادی قافلے مصر سے رفح راہدارے کے ذریعے غزہ میں داخل ہوئے ہیں لیکن کسی فرد کو پار کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

اس معاملے سے واقف ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ امریکہ کے تعاون سے مصر، اسرائیل اور حماس کے درمیان قطر کی ثالثی میں معاہدہ پایا تھا جس کے تحت غیرملکی پاسپورٹ رکھنے والوں اور کچھ شدید زخمی افراد کو غزہ سے نکلنے کی اجازت دینے کا کہا گیا تھا۔

تاہم یہ نہیں واضح کیا گیا کہ ان افراد کے انخلا کے لیے رفح راہداری کب تک کھلی رہے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد یا غزہ میں امدادی سامان پہنچانے سے متعلق معاملات سے منسلک نہیں ہے۔

حماس کی القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے منگل کو ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ حماس نے ثالث کا کردار ادا کرنے والوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ جلد 200 کے قریب غیرملکی یرغمالیوں کو چھوڑ دے گا۔ ترجمان نے یرغمال بنائے گئے افراد کی تعداد یا ان کی شہریت کے بارے میں تفصیلات نہیں دیں۔

a3w
a3w