تلنگانہ
صحافیوں کو اراضی کے بجائے 400روپئے میں گیس سلنڈر، تلنگانہ بی جے پی نے بی آرایس کا مضحکہ اڑایا
صحافیوں کو 400روپئے میں گیس سلنڈر دینے حکمران جماعت بی آرایس کے سربراہ و وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو کے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدے کاتلنگانہ بی جے پی کے مضحکہ اڑایا ہے۔
حیدرآباد 19: صحافیوں کو 400روپئے میں گیس سلنڈر دینے حکمران جماعت بی آرایس کے سربراہ و وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو کے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدے کاتلنگانہ بی جے پی کے مضحکہ اڑایا ہے۔
پارٹی کے سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس(سابق ٹوئیٹر) پر اس سلسلہ میں تلگوزبان میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہاگیا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ان صحافیوں کو مکانات کیلئے اراضی نہیں دی جن کے حق میں سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا۔
ساتھ ہی پارٹی نے ایک کارٹون بھی پوسٹ کیا ہے۔اس کارٹون میں ایک صحافی کو دکھایاگیا ہے جس کے ہاتھ میں مکان کی تعمیر کیلئے اراضی دینے کے مطالبہ کی حمایت میں پلے کارڈ ہے اور اس کے منہ میں زبردستی طورپر 400روپئے کا سلنڈر ٹھونسا جارہا ہے۔
ساتھ میں کہاجارہا ہے کہ اس کو ہی ایڈجسٹ کرلو۔