ملک میں کورونا کے 404 نئے کیسز
نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے 404 نئے معاملے سامنے آئے اور تین مریضوں کی موت ہو گئی۔
نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے 404 نئے معاملے سامنے آئے اور تین مریضوں کی موت ہو گئی۔
اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 1243 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور اب تک ملک میں 2206699843 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
منگل کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 519 تک کم ہو کر 7104 ہو گئی ہے۔ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 531843 ہو گئی ہے۔
اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کا اعدادوشمار 920 بڑھ کر 44448392 پر پہنچ گیا ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بہار میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 17 کا اضافہ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ تریپورہ میں چار، گوا میں تین، چنڈی گڑھ، مہاراشٹرا اور تلنگانہ میں دو دو، آندھرا پردیش میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مغربی بنگال میں 109 کورونا کیسز کی کمی درج کی گئی ہے۔ اس دوران چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال میں ایک ایک شخص کی اس بیماری سے موت ہوگئی۔