مہاراشٹرا

ممبئی کے قریب صنعتی یونٹ میں زبردست آگ لگ گئی

فائر ڈپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے انڈسٹریل ایریا میں واقع یونٹ میں دوپہر کے وقت آگ لگنے کا معاملہ سامنے آیا اور آگ نے شدید شکل اختیار کر لی۔

ممبئی: مہاراشٹر میں ممبئی سے متصل تھانے ضلع کے ڈومبی ولی علاقے میں جمعرات کو ایک فیکٹری میں زبردست آگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
ہندوستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرادیا
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ
مہاراشٹرا میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 13 مزدور ہلاک

فائر ڈپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے انڈسٹریل ایریا میں واقع یونٹ میں دوپہر کے وقت آگ لگنے کا معاملہ سامنے آیا اور آگ نے شدید شکل اختیار کر لی۔

 فائر ڈپارٹمنٹ نے آگ بجھانے کے لیے تقریباً 12 گاڑیاں اور واٹر ٹینکرز موقع پر روانہ کیے ہیں۔

ابتدائی رپورٹوں میں کسی جانی نقصان کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور جائے حادثہ سے دھواں اٹھ رہا تھا۔ واقعہ کی تفصیلی تفصیلات کا انتظار ہے۔

a3w
a3w