قومی

سی بی آئی منشیات کیس کے ملزم کبہ والا مصطفیٰ کو متحدہ عرب امارات سے واپس لائی

سی بی آئی کے انٹرنیشنل پولیس کوآپریشن یونٹ این سی بی-ابوظہبی کے ساتھ مل کر، ریڈ نوٹس کے تحت مطلوب کبہ والا مصطفیٰ کو کامیابی کے ساتھ ہندوستان واپس لائی ہے۔ ممبئی پولیس کی چار رکنی ٹیم یکم جولائی کو کبہ والا مصطفیٰ کو واپس لانے کے لیے دبئی گئی تھی۔

نئی دہلی: ایک کامیاب کارروائی میں، مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) جمعہ کو منشیات کے ایک معاملے میں مطلوب مجرم کبہ والا مصطفیٰ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے واپس ہندوستان لائی۔

سی بی آئی نے کہا کہ اس نے کبہ والا مصطفیٰ کی واپسی انٹرپول چینلز کے کامیاب تال میل سے انجام دی ہے۔ کبہ والا مصطفیٰ ممبئی پولیس کو مطلوب مجرم ہے۔

سی بی آئی کے انٹرنیشنل پولیس کوآپریشن یونٹ این سی بی-ابوظہبی کے ساتھ مل کر، ریڈ نوٹس کے تحت مطلوب کبہ والا مصطفیٰ کو کامیابی کے ساتھ ہندوستان واپس لائی ہے۔ ممبئی پولیس کی چار رکنی ٹیم یکم جولائی کو کبہ والا مصطفیٰ کو واپس لانے کے لیے دبئی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ میں کل آر جی کار میڈیکل کالج کیس کی سماعت
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
سندیش کھالی میں کیمپ آفس قائم کرنے سی بی آئی کا فیصلہ
ہندوستانی شہریوں کو یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا ریاکٹ، 4 گرفتار
اللہ، قطعی فیصلہ کرے گا: شیخ شاہجہاں

ٹیم جمعہ کو ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچی۔ سی بی آئی نے انٹرپول کے ذریعے این سی بی-ابوظہبی کے ساتھ سخت کارروائی کے ذریعے مجرم کا پہلے ہی متحدہ عرب امارات میں سراغ لگالیا تھا۔

مہاراشٹر کے سانگلی میں مصنوعی منشیات بنانے والی فیکٹری چلانے کے الزام میں ممبئی کے کو کرلا پولیس اسٹیشن،میں درج ایک ایف آئی آر کے تحت کبہ والا مصطفیٰ ممبئی پولیس کو مطلوب تھا۔ کبہ والا مصطفی اور دیگر سے منسلک مذکورہ فیکٹری سے 126.141 کلوگرام میفیڈرون منشیات برآمد کر کے ضبط کی گئی۔ کبہ والا مصطفی کے خلاف چارج شیٹ دائر کر دی گئی ہے اور عدالت نے اس کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

ممبئی پولیس کی درخواست پر سی بی آئی نے گزشتہ سال نومبر میں انٹرپول کے ذریعے اس معاملے میں ریڈ نوٹس جاری کرایا تھا۔

انٹرپول کی طرف سے شائع کردہ ریڈ نوٹس دنیا بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب مجرموں کا سراغ لگانے کے لیے بھیجے جاتے ہیں۔

ہندوستان میں انٹرپول کے قومی مرکزی بیورو کے طور پر، سی بی آئی انٹرپول چینلز کے ذریعے مدد کے لیے ہندوستان پول کے توسط سے ہندوستان میں تمام قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کرتی ہے۔ 100 سے زیادہ مطلوب مجرموں کو گزشتہ چند سالوں میں انٹرپول چینلز سے تال میل کرکے ہندوستان واپس لایا گیا ہے۔