جنوبی بھارت
کیرالا کی نرس کو ابوظبی بگ ٹکٹ ڈرا میں 48کروڑ کا انعام
ملیالی نرس نے کہا کہ وہ انعامی رقم کا ایک حصہ اپنی فیملی کے ساتھ شیئر کرے گی اور مابقی رقم چیریٹی(خیر۔خیرات) اور اپنے بچوں کی تعلیم پر خرچ کرے گی۔

ترواننتاپورم: ابوظبی میں کام کرنے والی کیرالا کی ایک نرس نے 20ملین اماراتی درہم(تقریباً45کروڑ روپئے) کا بگ ٹکٹ ڈرا آف ابوظبی جیتا ہے۔ لولمول اچماں نے ہفتہ کے دن یہ انعام جیتا۔
وہ گذشتہ21 سال سے ابوظبی میں کام کررہی ہے۔ اس نے کہا کہ اس کا شوہر ہر ماہ ابوظبی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے بگ ٹکٹس خریدتا رہتا ہے۔ ملیالی نرس نے کہا کہ وہ انعامی رقم کا ایک حصہ اپنی فیملی کے ساتھ شیئر کرے گی اور مابقی رقم چیریٹی(خیر۔خیرات) اور اپنے بچوں کی تعلیم پر خرچ کرے گی۔
ہفتہ کے دن کیرالا کے دیگر4 افراد نے بھی دیگر انعامات جیتے۔ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں گذشتہ50برس سے کیرالا کے این آرآئیز کی کثیرتعداد آباد ہے۔