جرائم و حادثات

کینٹر اور کار کی ٹکر میں 5 افراد کی موت، 2 زخمی

جس کی وجہ سے کار میں سوار پانچ افراد کلی موت اور کینٹر ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

چورو: راجستھان میں چورو ضلع کے سردارشہر تھانہ علاقے میں میگا ہائی وے پر ایک کینٹر اور کار کے درمیان ٹکر میں پانچ افراد کی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)

ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ جے یادو نے بتایا کہ بوکنسر کے قریب میگا ہائی وے پر دیر رات تقریباً 2.30 بجے ایک کینٹر اور کار کے درمیان زبردست ٹکرہوئی۔

جس کی وجہ سے کار میں سوار پانچ افراد کلی موت اور کینٹر ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت کملیش (26) ، نند لال (23) ، پون کمار، راکیش کمار (33) ساکن راجسر اور سیکر کے رہنے والے دھنراج کے طور پر کی گئی ہے۔

سبھی مہلوکین ایک کار میں سفر کر رہے تھے، جو سردارشہر سے ہنومان گڑھ کی طرف جا رہی تھی۔ پولیس نے سبھی مہلوکین کی لاشیں اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا دی ہیں۔