تلنگانہ
سائبرآباد پولیس کے تبادلوں میں مسلم انسپکٹرس نظرانداز؟ 55 ناموں میں ایک بھی شامل نہیں
سائبرآباد پولیس کمشنریٹ میں 55 انسپکٹرس کے تبادلوں کے احکام جاری کئے ہیں۔ ان انسپکٹرس میں ایک بھی مسلمان نہیں ہے۔
حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) سائبرآباد پولیس کمشنریٹ میں 55 انسپکٹرس کے تبادلوں کے احکام جاری کئے ہیں۔ ان انسپکٹرس میں ایک بھی مسلمان نہیں ہے۔
سائبرآباد کمشنریٹ کے انسپکٹرس کے تبادلوں میں ایک بھی مسلمان کا شامل نہیں رہنا لمحہ فکر سمجھا جارہا ہے۔
کمشنر سائبرآباد یا ان کے ماتحت اعلیٰ عہدیداروں کو یہ بتانا ہوگا کہ متبدلہ انسپکٹرس میں اہل مسلم عہدیدار دستیاب نہیں۔
ملکاجگیری اور فیوچرسٹی پولیس کمشنریٹس کے علاوہ اضلاع میں بھی مسلم انسپکٹرس (سرکل انسپکٹرس) کی تعداد انگلیوں پر گنی جاسکتی ہے۔