17.88 لاکھ افراد کو فائدہ، تلنگانہ میں کیش لیس ہیلتھ اسکیم کا باقاعدہ آغاز
کانگریس حکومت نے تلنگانہ کے سرکاری ملازمین اور پنشنروں کو خوشخبری سنائی ہے۔ طویل انتظار کے بعد کیش لیس طبی خدمات کی اسکیم کا آغاز کیاگیا ہے۔
حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) کانگریس حکومت نے تلنگانہ کے سرکاری ملازمین اور پنشنروں کو خوشخبری سنائی ہے۔ طویل انتظار کے بعد کیش لیس طبی خدمات کی اسکیم کا آغاز کیاگیا ہے۔
اس کا باضابطہ آغاز تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا اور طبی و صحت کے وزیر دامودر راج نرسمہا نے کیا۔ اس موقع پراین ای ایچ ایس پورٹل اور ڈیجیٹل ہیلتھ کارڈز کارسم اجراء عمل میں آیا۔ وزراء نے ای ایچ سی ٹی ٹرسٹ ڈیڈ کی نقاب کشائی بھی کی اس اسکیم کے ذریعے کل 17.88 لاکھ لوگوں کو ان کی صحت اور علاج کروانے ملے سہولت ہوگی۔
استفادہ کنندگان کو ریاست بھر کے 886 خانگی اور 114 سرکاری اسپتالوں میں کیش لیس علاج کرانے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ کارپوریٹ ہسپتالوں جیسے اپولو، یشودا، KIMS, Medicover, Care,،,Kamineni, Continental,Star, Basavatarakam میں بھی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
اس اسکیم کے ذریعے کل 1,816 میڈیکل اور سرجیکل پیکجوں کو نافذ کیا جائے گا۔ پیشگی اجازت سے لے کر کلیم سیٹلمنٹ تک کا پورا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگا۔ اسے ملازمین اور پنشنرز کی شرکت سے EHCT ٹرسٹ کے ذریعے لاگو کیا جائے گا۔ حکومت ملازمین کی شراکت کے برابر حصہ بھی دے گی۔
اس کے نفاذ کے لیے فی الحال ریاست میں 12 فلاحی مراکز ہیں اور جلد ہی مزید 24 فلاحی مراکز قائم کیے جائیں گے۔ اب سے، ہر فلاحی مرکز کو سرکاری جنرل ہسپتال سے منسلک کیا جائے گا۔ اس کے ذریعہ تلنگانہ حکومت نے ملازمین، پنشنرز اور ان کے ارکان خاندان کو معیاری، شفاف اور پائیدار طبی خدمات فراہم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔