دہلی

بغیر محرم کے 58 خاتون عازمین ادائیگی حج کیلئے مدینہ روانہ

دہلی امبارکیشن پوائنٹ کے آئی جی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے سعودیہ ایئر لائنز کے دو طیاروں سے تقریباً 800 عازمین مدینہ منورہ روانہ ہوئے۔ جس میں 58 بغیر محرم کے خاتون عازمین بھی ادائیگی حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہوئیں۔

نئی دہلی: حج 2024 کے لیے ہندوستانی عازمین کا دیش کے 10 امبارکیشن پوائنٹس سے روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ دہلی امبارکیشن پوائنٹ کے آئی جی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے سعودیہ ایئر لائنز کے دو طیاروں سے تقریباً 800 عازمین مدینہ منورہ روانہ ہوئے۔ جس میں 58 بغیر محرم کے خاتون عازمین بھی ادائیگی حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہوئیں۔

متعلقہ خبریں
دہلی ایئرپورٹ کو دھمکی آمیز میل کولکتہ میں بنگلہ دیشی گرفتار
عازمین حج اپنے پاسپورٹس بنالیں: مولانا خسرو پاشاہ
مسجد نبویؐ میں ایک ہفتہ میں 54 لاکھ زائرین کی آمد
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان
حج کمیٹی کا مینار گارڈن فنکشن ہال میں عازمین حج کا تربیتی اجتماع

واضح رہے کہ وزیر اقلیتی امور و خواتین و اطفال نے وزیر اعظم کی حقوقِ نسواں پالیسی کو مزید تقویت بخشتے ہوئے 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی اکیلی خاتون کو بغیر قرعہ کے حج پر جا نے کا موقعہ فراہم کیا ہے۔

اس پالیسی کے تحت حج 2024 میں 4665 خواتین اکیلی حج ادا کر سکیں گیں۔ جن میں سب سے زیادہ تعداد بالترتیب کیرالا، تامل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر اور اتر پردیش کی خواتین کی ہے۔

اس موقع پر آئی جی ائیر پورٹ پر عازمینِ حج خصوصاً بغیر محرم کی عازمین کو نیک خواہشات سے رخصت کرنے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی۔ ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، آئی. آر۔ایس، ڈپئی سی، ای، او نظیم احمد کے ساتھ خاتون اسٹاف نے پھول اور چاکلیٹ پیش کرتے ہوئے رخصت کیا۔

ڈاکٹر آفاقی نے اس موقع پر تمام عازمین اپیل کی کہ وہ حکومت ہند کی طرف سے دی سہولیات سے بھر پور استفادہ اُٹھاتے ہوئے ۔ تمام تر کوششوں کے باوجود جو کمیاں رہ گئی ہیں اُن کو نظر انداز کر تے ہوئے صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

عبادتِ حج میں مصروف رہیں اور بارگاہ الہی میں دعا کریں کہ رب العالمین پورے عالم میں بالعموم اور ہندوستان میں بالخصوص امن و امان ، انسانیت اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھے –