ایشیاء
انڈونیشیا کے شمالی مالوکو کے قریب6.0 شدت کا زلزلہ
زلزلہ مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی صبح 4:30 بجے آیا، جس کا مرکز شمالی ہلما ہیرہ ریجنسی کے دئی جزیرے سے 104 کلومیٹر جنوب مغرب میں، سمندر کی سطح سے 58 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔
جکارتہ: انڈونیشیا کے مشرقی صوبے شمالی مالوکو کے ساحل کے قریب ہفتہ کی صبح 6.0 شدت کا زلزلہ آیا۔اس کی اطلاع کے محکمہ موسمیات اور ارضیاتیات نے دی۔
زلزلہ مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی صبح 4:30 بجے آیا، جس کا مرکز شمالی ہلما ہیرہ ریجنسی کے دئی جزیرے سے 104 کلومیٹر جنوب مغرب میں، سمندر کی سطح سے 58 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔
زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، کیونکہ جھٹکوں سے بڑے سمندری لہروں کا امکان نہیں تھا۔