بہار انتخابات: این ڈی اے نے اپنا 25 نکاتی منشور جاری کیا
بہار میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل، وزیر اعلی نتیش کمار کی جنتا دل (یونائیٹڈ) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے جمعہ کے روز اپنا 25 نکاتی منشور جاری کیا ۔
پٹنہ: بہار میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل، وزیر اعلی نتیش کمار کی جنتا دل (یونائیٹڈ) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے جمعہ کے روز اپنا 25 نکاتی منشور جاری کیا ۔
آج صبح پٹنہ کے موریہ ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سنکلپ پتر( انتخابی منشور) جاری کیا گیا ۔ اس موقع پر پارٹی کے تمام سینئر لیڈر موجود تھے ۔
جن لیڈروں نے مشترکہ طور پر منشور جاری کیا ان میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار، جے ڈی یو کے کارگذار صدر سنجے جھا، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر تعلیم اور بہار کے الیکشن انچارج دھرمیندر پردھان، نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، بی جے پی لیڈر ونود تاوڑے، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے سربراہ چراغ پاسوان، ہندوستانی عوامی مورچہ (ہم سیکولر) کے سربراہ جیتن رام مانجھی اور راشٹریہ لوک جنتا دل (آر ایل ڈی ) کے اپیندر کشواہا شامل تھے۔
منشور میں بہار کے نائب وزیر اعلی سمراٹ چودھری نے تعلیم ، صحت ، زراعت ، خواتین کو بااختیار بنانے ، دلتوں کی ترقی ، ریاست میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، سرمایہ کاری ، چھوٹی اور گھریلو صنعتوں ، ہنر مندی کے فروغ ، صنعت کاری اور روزگار سے متعلق 25 بڑے اہداف طے کیے ہیں ۔