جزائر وانواتو میں 6.1 شدت کا زلزلہ
روزنامہ اخبار سنڈے گارجین کی رپورٹ کے مطابق آج، دنیا بھر کے متعدد علاقوں میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن میں انٹارکٹیکا، نیو کیلیڈونیا، وانواتو اور قریبی علاقے شامل ہيںے۔ زلزلے کے بعد الرٹس جاری کئے گئے اور ممکنہ آفٹر شاکس اور سونامی کے خطرات کے لیے نگرانی بڑھائی گئی۔
بیجنگ: جزائر وانواتو میں آج سویرے 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جرمن جیولوجیکل ریسرچ سینٹر (جی ایف زیڈ) کے مطابق جمعہ کی علی الصبح (ہندستانی مقامی وقت کے مطابق 2:30 بجے) جنوب مغربی بحر الکاہل میں واقع جزائر وانواتو میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا۔
زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10.0 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا اور ابتدائی طور پر 19.47 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 168.19 ڈگری مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔
روزنامہ اخبار سنڈے گارجین کی رپورٹ کے مطابق آج، دنیا بھر کے متعدد علاقوں میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن میں انٹارکٹیکا، نیو کیلیڈونیا، وانواتو اور قریبی علاقے شامل ہيںے۔ زلزلے کے بعد الرٹس جاری کئے گئے اور ممکنہ آفٹر شاکس اور سونامی کے خطرات کے لیے نگرانی بڑھائی گئی۔
ارجنٹائنا کے ٹیرا ڈیل فیوگو صوبے کے یوشوایا سے تقریباً 998 کلومیٹر کے فاصلے پر علی الصبح 5:52 بجے انٹارکٹیکا کے نزدیک 6.6 شدت کا شدید زلزلہ آیا، جبکہ جزائر وانواتو میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا۔