مشرق وسطیٰ

عراق میں آئی ایس کے 6 جنگجو مارے گئے

عراقی فوج نے کہا کہ صلاح الدین اور نینوی صوبوں کے درمیان صحرائی علاقے میں فضائی حملوں میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے چھ جنگجو مارے گئے۔

بغداد: عراقی فوج نے کہا کہ صلاح الدین اور نینوی صوبوں کے درمیان صحرائی علاقے میں فضائی حملوں میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے چھ جنگجو مارے گئے۔

متعلقہ خبریں
ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش، نومولود کچھ دیر بعد ہی دم توڑ گیا

عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ سے وابستہ میڈیا آؤٹ لیٹس،سیکیورٹی میڈیا سیل کے ایک بیان کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر، عراقی جنگی طیاروں نے ہفتے کے روز ثرثار صحرائی علاقہ میں ایک سرنگ کے اندر چھپے آئی ایس کے چھ جنگجووں پر چار فضائی حملے کیے۔

عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان تحسین الخفاجی نے فضائی حملے کے بارے میں ژنہوا کو بتایا کہ اس فضائی حملے میں سرنگ کے اندر موجود تمام جنگجو مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ تباہ شدہ سرنگ جنگجووں کا ایک اہم ٹھکانہ تھی۔

a3w
a3w