حیدرآباد

کانگریس کے 6 وعدے، پارٹی لیڈروں کی عوام میں شعور بیداری

بے گھر افراد کے لیے مکان کی تعمیر کیلئے اراضی اور 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔طلباء کے لیے 5 لاکھ روپے کا تعلیمی انشورنس کارڈکی سہولت پہنچائی جائے گی۔

حیدرآباد: کانگریس کی سابق صدرسونیاگاندھی کی جانب سے دو دن پہلے تلنگانہ میں کانگریس کی جانب سے عوام سے کئے گئے 6وعدوں کی تفصیلات کو پارٹی لیڈروں کی جانب سے عوام تک پہنچانے کے کام شروع کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کیلئے ہنمنت راؤ دعویدار
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
ماحول ہمارے حق میں ہے تاہم حد سے زیادہ پراعتماد نہ ہوں: سونیاگاندھی
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی

ان لیڈروں نے کانگریس حکومت کے قیام کے فوراً بعدعمل کئے جانے والے وعدوں کی تفصیلات سے سنگاریڈی ضلع میں گھر گھر پہنچ کر عوام کو واقف کروایا۔اس پروگرام کے دوران سنگاریڈی ٹاؤن، شیواجی نگر، سنگاریڈی منڈل کے مختلف علاقوں کا احاطہ کیاگیا۔

 اس پروگرام میں سی ڈبلیو سی رکن، اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھرگے کے مشیر گردیپ سنگھ سپل، پی سی سی کے کارگذارصدر ور رکن اسمبلی جگاریڈی اوردیگر نے حصہ لیا اور کانگریس کے عوام سے وعدوں کے بارے میں پمفلٹس تقسیم کئے۔

انہوں نے کہاکہ مہالکشمی اسکیم کے تحت خواتین کو 2500 روپیہ ماہانہ دیئے جائیں گے۔500روپئے میں گیس سلنڈر دیاجائے گا۔ خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفرکی سہولت پہنچائی جائے گی۔

کسانوں اور قول پر اراضی حاصل کرتے ہوئے کاشت کرنے والے کسانوں کو ہر سال 15,000روپئے دیئے جائیں گے۔زرعی مزدوروں کے لیے 12,000روپئے دیئے جائیں۔دھان کی فصل کے لیے 500 روپئے بونس دیاجائے گا۔فی گھر 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔

 بے گھر افراد کے لیے مکان کی تعمیر کیلئے اراضی اور 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔طلباء کے لیے 5 لاکھ روپے کا تعلیمی انشورنس کارڈکی سہولت پہنچائی جائے گی۔ہر منڈل میں تلنگانہ انٹرنیشنل اسکولس کے قیام کو یقینی بنایاجائے گا۔

گردیپ سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ بی جے پی اوربی آر ایس صرف چند افرادکے لیے کام کرتے ہیں۔کانگریس کی حکومت کی تشکیل پر ہر غریب کو پیسہ ملے گا۔کانگریس حکومت میں گھر، ملازمت، تعلیم، صحت کی سہولیات ہوں گی۔انہوں نے واضح کیاکہ کانگریس نے جن ریاستوں میں وعدے کئے تھے۔ان پر عمل کرکے دکھایا اور اسی طرح کا عمل تلنگانہ میں بھی کرکے دکھایاجائے گا۔

a3w
a3w