دہلی
ٹرینڈنگ

خواتین ریزرویشن بل کابینہ میں منظور، لوک سبھا میں ہوگا پیش

پارلیمنٹ کی نوتعمیر شدہ عمارت میں کارروائی کے آغاز کے پہلے دن لوک سبھا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے اعلان کیا، “کابینہ نے کل (پیر کو) ہی خواتین کے ریزرویشن بل کو منظوری دے دی ہے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ کابینہ نے خواتین ریزرویشن بل کو منظوری دے دی ہے اور اسے لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ اس بل کو ‘ناری شکتی وندن بل’ کا نام دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
خواتین تحفظات قانون میں مسلم اور اوبی سی خواتین کیلئے کوٹہ مختص کیا جائے:جماعت اسلامی ہند
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب

پارلیمنٹ کی نوتعمیر شدہ عمارت میں کارروائی کے آغاز کے پہلے دن لوک سبھا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے اعلان کیا، “کابینہ نے کل (پیر کو) ہی خواتین کے ریزرویشن بل کو منظوری دے دی ہے۔

 ہم خواتین کی قیادت میں ترقی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’پارلیمنٹ اور قانون ساز اسمبلیوں میں خواتین کی شرکت بڑھانے کے لیے ناری شکتی وندن بل لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔‘‘

لوک سبھا کی منگل کی کارروائی کے نظرثانی شدہ ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ قانون اور انصاف کے وزیر ارجن رام میگھوال آئین میں مزید ترامیم کے لیے 128ویں آئینی ترمیمی بل 2023 کو پیش کریں گے۔

خواتین کو ارکان پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں ایک تہائی نشستوں پر ریزرویشن دینے کی تجویز کافی عرصے سے اٹکی ہوئی تھی لیکن اس بار اس معاملے پر حکمران جماعت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے کے آثار نظر آرہے ہیں جس کی وجہ اس بار اسے پارلیمنٹ سے منظوری ملنے کا پورا امکان ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کل شام وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کی میٹنگ کے فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو باضابطہ طور پر مطلع نہیں کیا گیا تھا، لیکن پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے ٹویٹر پر لکھا، "کابینہ نے خواتین ریزرویشن بل کو منظوری دے دی ہے”۔ انہوں نے فوری طور پر اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔