حیدرآباد

تلنگانہ میں 61 فیصد پرامن رائے دہی، حلقہ حیدرآباد میں سب سے کم پولنگ

تلنگانہ میں پیر کے روز رائے دہی کا عمل پرامن طورپرجاری ہے۔5 بجے شام تک ریاست بھرمیں تقریباً61.16 فیصد رائے دہی ریکارڈکی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں پیر کے روز رائے دہی کا عمل پرامن طورپرجاری ہے۔5 بجے شام تک ریاست بھرمیں تقریباً61.16 فیصد رائے دہی ریکارڈکی گئی۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
فوڈ فیسٹیول کا مقصد طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور میعاری پکوانوں سے واقف کروانا
جی ایچ ایم سی حدود سے 3.41 لاکھ ووٹرس کو حذف کردیا گیا
ہائی کورٹ کی حائیڈرا کمشنر پر کڑی تنقید، "عدالتی طاقت دکھانا پڑا تو دکھائیں گے!”
مولانا ابوالکلام آزاد فرد واحد کا نام نہیں، بلکہ اپنی ذات میں خود ایک انجمن:ضلع کلکٹر محبوب نگر وزئیندرا بوئی

الیکشن کمیشن کے ایپ کے مطابق ریاست کے17 حلقہ جات لوک سبھا میں 5 بجے شام تک کم و بیش61.16 فیصد رائے دہی ہوئی۔ حلقہ بھونگیر میں سب سے زیادہ72.34 فیصد ووٹ ڈالے گئے جبکہ سب سے کم رائے دہی حلقہ حیدرآبادمیں 39.17 فیصدریکارڈ کی گئی۔

تلنگانہ کے سی ای او وکاس راج نے کہاکہ موصولہ چند شکایتوں کی انکوائری کی جارہی ہے۔ اس دوران حلقہ اسمبلی سکندرآباد کنٹونمنٹ کا ضمنی الیکشن بھی منعقدہورہا ہے۔ اس حلقہ میں 3 بجے سہ پہر تک 39.92 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔

بی آر ایس ایم ایل اے جی لاسیہ نندیتا کی سڑک حادثہ میں موت کے بعد اس حلقہ کا ضمنی الیکشن ناگزیر ہوگیاتھا۔ نرواچن سدن دہلی کی رپورٹ کے مطابق 5:30 بجے شام تک تلنگانہ کے حلقہ عادل آباد میں 69.81 فیصد، پداپلی میں 63.86، کریم نگرمیں 67.67،نظام آباد میں 67.96، ظہیرآبادمیں 71.91، میدک میں 71.33، ملکاجگیری میں 46.27،

سکندرآبادمیں 42.48، حیدرآباد میں 39.17، چیوڑلہ میں 52.15، محبوب نگرمیں 68.40، ناگرکرنول میں 66.55،نلگنڈہ میں 70.36، بھونگیر میں 72.34،

ورنگل میں 64.08،محبوب آباد میں 68.60 اور حلقہ لوک سبھا کھمم میں 70.76 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔ اضلاع میں ووٹروں میں زبردست جوش دیکھا گیا۔ صبح سے ہی کئی مراکز پر رائے دہندوں کی طویل قطاریں دیکھی گئیں۔