انٹر سال اول میں 62.85 اور سال دوم میں 67.27 فیصد طلباء کامیاب
پی سبیتا اندرا ریڈی نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سال 2023 کے انٹرمیڈیٹ کے پہلے سال کے امتحانات میں 62.85 فیصد طلباء کامیاب ہوئے جبکہ سال دوم کے امتحانات میں 67.27 کامیاب ہوئے ہیں۔
حیدرآباد: وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی نے انٹر میڈیٹ سال اول اور سال دوم کے نتائج کااعلان کیا۔ اسی سال جملہ 9,48,153 طلباء نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تحریر کئے ہیں۔ یہ امتحانات ریاست کے 1473 مراکز میں منعقد کئے گئے تھے۔
پی سبیتا اندرا ریڈی نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سال 2023 کے انٹرمیڈیٹ کے پہلے سال کے امتحانات میں 62.85 فیصد طلباء کامیاب ہوئے جبکہ سال دوم کے امتحانات میں 67.27 کامیاب ہوئے ہیں۔ سال اول کے امتحانات میں 63.85 فیصد لڑکیاں اور جبکہ لڑکے 56.80 کامیاب ہوئے۔
سال دوم کے امتحانات میں 73.46 فیصدلڑکیاں جبکہ 60.64فیصد لڑکے کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سال اول انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں اے گریڈ کے زمرہ میں 1,60,009 امیدوار کامیاب ہوئے‘سال دوم میں 1,73,061 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سال اول کے امتحانات میں ضلع میڑچل کو پہلا مقام اور سال دوم کے امتحانات میں ضلع ملگ کو پہلا مقام حاصل ہواہے۔ریاستی وزیر بی سبیتا اندرا ریڈی نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ امتحانات میں ناکام ہونے پر فکر نہ کریں اور والدین بھی ان کے بچے ناکام ہوجانے پر انہیں ڈانٹ ڈپٹ نہ کریں۔
طلباء کی سہولت کے لیے 4 جون سے سپلیمنٹری امتحانات کا انعقاد کیاجائے گا۔ 10مئی تا16 مئی طلباء اس امتحان میں حصہ لینے کے لیے فیس ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سال سرکاری‘جونیر کالجس کے طلباء نے شاندار تعلیمی مظاہرہ کیاہے جبکہ پرائیویٹ ایڈیڈ کالج سے صرف46 فیصد طلباء ہی کامیاب رہے۔
انہوں نے کہاکہ طلباء کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔ طلباء ہیلپ لائن 14416 سے رجوع ہوکر ماہرین سے صلاح مشورہ حاصل کرسکتے ہیں۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نوین متل نے کہاکہ طلباء ویب سائٹ سے ان کے میموز ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔