دہلی

لوک سبھا انتخابات میں 64.64 کروڑ رائے دہندوں کا استفادہ ، الیکشن کمیشن کی جانب سے اعدادوشمار جاری

الیکشن کمیشن نے نشاندہی کی کہ 10.52 لاکھ پولنگ اسٹیشنوں کے 0.0038 فیصد یا 40 پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ رائے دہی کرائی گئی جبکہ 2019میں 540 پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ رائے دہی کرائی گئی تھی۔

نئی دہلی: الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاریہ سال کے اوائل میں منعقدہ لوک سبھا انتخابات میں 64.64 کروڑ رائے دہندوں نے اپنے حق سے استفادہ کیا اور خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ تھی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ خاتون رائے دہندوں کی تعداد 65.78 فیصد جبکہ مرد رائے دہندوں کی تعداد 65.55 فیصد رہی۔

متعلقہ خبریں
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی
کشمیر میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ بی جے پی کے کہنے پر بدلی گئی: محبوبہ مفتی
الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابی ووٹنگ کے اختتام پر ووٹروں کا شکریہ ادا کیا

 اس مرتبہ انتخابات میں حصہ لینے والی خاتون امیدواروں کی تعداد 800 تھی جبکہ 2019کے انتخابات میں 726 خواتین نے حصہ لیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ ازخود اقدام عوام کے بھروسہ میں اضافہ کرنے کے لئے ہے۔ یہ ڈاٹا ان الزامات کے پس منظر میں جاری کیا گیا ہے کہ لوک سبھا انتخا بات میں اعدادوشمار میں الٹ پھیر کی گئی تھی۔

 یہ ڈاٹا 4 اروناچل پردیش‘ آندھراپردیش‘ اوڈیشہ اور سکم اسمبلی انتخابات سے بھی تعلق رکھتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے نشاندہی کی کہ 10.52 لاکھ پولنگ اسٹیشنوں کے 0.0038 فیصد یا 40 پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ رائے دہی کرائی گئی جبکہ 2019میں 540 پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ رائے دہی کرائی گئی تھی۔