جنوبی بھارت

کوچی کی ہوٹل میں کھانا کھانے کے بعد 68 افراد بیمار

کیرالا کے ضلع ارنا کلم کے مقام پراور کی ہوٹل میں کھانا کھانے کے بعد کم از کم 68 افراد اسہال اور قئے کرنے لگے تو انہیں ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔

کوچی: کیرالا کے ضلع ارنا کلم کے مقام پراور کی ہوٹل میں کھانا کھانے کے بعد کم از کم 68 افراد اسہال اور قئے کرنے لگے تو انہیں ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں 1587 مراکز رائے دہی انتہائی حساس
بدایوں میں شادی کی تقریب میں غذا استعمال کرنے کے بعد دس بچے بیمار پڑگئے
ٹاملناڈو کالج کے 42 طلبہ ہاسٹل میں ڈنر کھانے کے بعد بیمار
پرانی حویلی کے ایک رسٹورنٹ میں سمیت غذا سے 43 افراد متاثر، ایک کی حالت انتہائی نازک
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی 300 طالبات، سمیت غذا سے متاثر

68 افراد میں شامل ایک خاتون جس کی نشاندہی چیرائی کی رہائشی گیتو کی حیثیت سے کی گئی کی حالت نازک ہونے پر اسے ارنا کلم میڈیکل منتقل کیا گیا۔

اس واقعہ کا جیسے ہی پتہ چلا بلدیہ کے شعبہئ صحت کے عہدیداروں نے ہوٹل ”مجلس“ کو مہر بند کردیا۔ 68 کے منجملہ دو بچوں کے بشمول 28 افراد کو پروور تعلقہ ہاسپٹل میں اور دیگر 20 کو ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا۔

مذکورہ ہوٹل میں دیگر لوگ جو کھانا کھائے کا دوسرے اضلاع میں بھی علاج کیا گیا۔

دیگر 9 طلبہ جو کنوکرا ایم ای ایس کالج میں زیرتعلیم ہیں بھی متاثر ہوئے۔ پیر کی شام جو لوگ کوزی منتھی، الفاہام اور سیوائی کھائے تھے، شدید متاثر ہونے سے انہیں ہاسپٹل میں شریک کیا گیا۔