دیگر ممالک

نیوزی لینڈ میں 7.1شدت  کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر اندر تھا۔ زلزلے کے بعد نیوزی لینڈ میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے جزیرے کرماڈیک میں جمعرات کی صبح زلزلہ آیا۔ ریخترپیمانہ پر اس کی شدت 7.1 تھی۔

متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی 21 رن سے جیت لیا
نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رن سے شکست دی
خاتون بولر نے 21ویں صدی کا عیجب ریکارڈ بنا دیا
جسپریت بمراہ کی سرجری کامیاب

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر اندر تھا۔ زلزلے کے بعد نیوزی لینڈ میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے بموجب نیوزی لینڈ کے کرماڈیک جزائر میں جمعرات کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.0 ریکارڈ کی گئی۔ چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر (سی ای این سی) نے یہ اطلاع دی۔

سی ای این سی نے کہا کہ زلزلے کا مرکز 30.2 ڈگری جنوبی عرض بلد اور 176.05 ڈگری مغربی طول البلد اور سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ابھی تک کسی جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

کرماڈیک جزائر اور نیوزی لینڈ کے آس پاس کے علاقے پیسیفک رنگ آف فائر کا حصہ ہیں جو بڑے زلزلوں سے متاثر ہے۔اس ماہ کے شروع میں، کرماڈیک جزائر کے قریب بحرالکاہل میں 6.9 شدت کا ایک طاقتور لیکن گہرا زلزلہ آیا تھا۔