کئی بڑے نام آئی پی ایل 2025میں نظر نہیں آئیں گے
وہ پچھلے سیزن تک لکھنو سوپر جائنٹس کا حصہ تھے، لیکن انہیں آئی پی ایل 2025 کی نیلامی کیلئے شارٹ لسٹ نہیں کیاگیاہے۔ انگلینڈ کے دھماکہ خیز اوپننگ بلے باز جیسن رائے کئی بار نیلامی میں فروخت ہوئے لیکن پھر وہ اپنا نام واپس لے لیتے تھے۔
حیدرآباد: آئی پی ایل 2025 میگا نیلامی میں زیادہ دن باقی نہیں ہیں۔ آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی 24 اور 25 نومبر کو جدہ، سعودی عرب میں ہونی ہے۔ اس نیلامی کیلئے کل 1574 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی تھی جن میں سے اب 574 کھلاڑیوں کو نیلامی کیلئے شارٹ لسٹ کیاگیا ہے۔
آئی پی ایل نے شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی تو سب حیران رہ گئے کیونکہ اس شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں کی فہرست میں زیادہ بڑے نام نہیں ہیں۔ انگلینڈ کے طوفانی فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی کیلئے شارٹ لسٹ نہیں کیاگیا ہے۔
آسٹریلیا کے اسٹار آل راؤنڈر کیمرون گرین بھی شارٹ لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔ اسی طرح ہندوستان کے امیت مشرا، انگلینڈ کے جیسن رائے اور کرس ووکس کے ساتھ ساتھ امریکہ کے سوربھ نیتراوالکر کو بھی میگا نیلامی کیلئے شارٹ لسٹ نہیں کیاگیا ہے۔
انگلینڈ کے طوفانی بولر جوفرا آرچر کو زخمی ہونے کے باوجود آئی پی ایل 2023 کی نیلامی میں ممبئی انڈینز نے خرید لیا۔ آرچر آئی پی ایل 2023 میں صرف پانچ میچ کھیل سکے تھے۔ وہ توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکے اور چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل 2024 میں شرکت نہیں کرسکے۔ یہ تیز گیند باز کئی بار زخمی ہوچکے ہیں۔
اس بار آرچر کو نیلامی کیلئے شارٹ لسٹ نہیں کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے لیجنڈری آل راؤنڈر بین اسٹوکس بھی آئی پی ایل 2025 کی نیلامی میں نظر نہیں آئیں گے۔ تاہم اسٹوکس نے آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی کیلئے خود ہی اندراج نہیں کرایا۔
آسٹریلیا کے اسٹار آل راؤنڈر کیمرون گرین کو بھی آئی پی ایل 2025 کی نیلامی کیلئے شارٹ لسٹ نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو گرین مکمل طورپر فٹ نہیں ہیں اور اسی وجہ سے انہیں شارٹ لسٹ نہیں گیا ہے۔ گرین کو فٹ ہونے میں تقریباً 6 ماہ لگیں گے۔ اس وجہ سے کسی ٹیم نے انہیں شارٹ لسٹ نہیں کیا۔ ہندوستان کے تجربہ کار لیگ اسپنر امیت مشرا بھی اس بار نیلامی میں نظر نہیں آئیں گے۔
وہ پچھلے سیزن تک لکھنو سوپر جائنٹس کا حصہ تھے، لیکن انہیں آئی پی ایل 2025 کی نیلامی کیلئے شارٹ لسٹ نہیں کیاگیاہے۔ انگلینڈ کے دھماکہ خیز اوپننگ بلے باز جیسن رائے کئی بار نیلامی میں فروخت ہوئے لیکن پھر وہ اپنا نام واپس لے لیتے تھے۔
اس بار رائے کو میگا نیلامی کیلئے شارٹ لسٹ نہیں کیاگیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ رائے نے آئی پی ایل میں اس لیے نہیں کھیلا کیونکہ وہ زیادہ قیمت پر فروخت نہیں ہوئے تھے۔ ہندوستانی نژاد سوربھ نیتراولکر کا 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد سے مسلسل چرچا ہو رہا تھا۔
سوربھ نیتراوالکر نے 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار گیند بازی کی۔ تب یہ خیال کیاجا رہا تھاکہ اس نیلامی میں انہیں بھاری رقم میں خریدا جاسکتا ہے لیکن سوربھ نیتراوالکر کو آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی کیلئے شارٹ لسٹ نہیں کیاگیا ہے۔
انگلینڈ کے اسٹار فاسٹ بولر کرس ووکس بھی آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی میں نظر نہیں آئیں گے۔ ووکس کو کسی بھی ٹیم نے شارٹ لسٹ نہیں کیاہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ووکس نے اپنی بنیادی قیمت زیادہ رکھی تھی۔ اس وجہ سے انہیں نیلامی کیلئے شارٹ لسٹ نہیں کیاگیا۔