تلنگانہ

تلنگانہ میں سرسبزی وشادابی میں 7.7 فیصد کا اضافہ:ہریش راو

تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا ہے کہ ریاست ہر طرح کے بنیادی ڈھانچہ کے ساتھ ترقی کر رہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا ہے کہ ریاست ہر طرح کے بنیادی ڈھانچہ کے ساتھ ترقی کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ دنیا کے ان نایاب مقامات میں سے ایک ہے جو تمام سہولیات کے ساتھ ترقی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں سرسبزی وشادابی میں 7.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ صرف وزیر اعلی چندرشیکھرراو کی جانب سے دور اندیشی کے ساتھ متعارف کروائے گئے سرسبزی وشادابی کے پروگرام ہریتاہارم سے ممکن ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ نے فخر کے ساتھ دنیا کو دکھایا ہے کہ ہر حکومت کو کیا کرنا چاہئے۔

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ جو کرے گا اس پر ملک عمل کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہریتا ہارم پروگرام کے حصہ کے طورپر ریاست میں 14,864 نرسریز اور 19,472 پلے پرکرتی جنگلات قائم کیے گئے ہیں۔

جملہ 13.44 لاکھ ایکڑاراضیات پر پھیلے جنگلات کو بحال کیا گیا ہے اور اب تک 273 کروڑ پودے لگائے جا چکے ہیں۔