تلنگانہ

اراضیات کے ہراج سے حکومت تلنگانہ کو 7100 کروڑ کی آمدنی

حکومت تلنگانہ نے حیدرآباد کے قریب حالیہ دنوں میں زمینات کے چند تکڑے اور پلاٹس کے ہراج سے 7100 کروڑ روپئے کی آمدنی کی توقع ہے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے حیدرآباد کے قریب حالیہ دنوں میں زمینات کے چند تکڑے اور پلاٹس کے ہراج سے 7100 کروڑ روپئے کی آمدنی کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
17 / ستمبر کے دن سیاسی جلسوں پر پابندی: تلنگانہ گورنمنٹ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت

حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈپولپمنٹ اتھاریٹی (حمڈا) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع رنگاریڈی میں گنڈی پیٹ منڈل کے قریب کوکہ پیٹ مرحلہ دوم میں واقع چنداراضیات کے پارسلس پر حکومت کو فی ایکڑ 100 کروڑ کی بولی وصول ہوئی تھی۔

حکومت کو متذکرہ پلاٹس کے ہراج سے 3,319.60 کروڑ کی آمدنی ہوئی۔ سب سے زیادہ قیمت فی ایکڑ 100.75 کروڑ روپئے رہی جو ریاست میں اب تک سب سے زیادہ قیمت ہے جہاں سب سے کم بولی 35 کروڑ روپئے کی لگائی گئی وہیں مجموعی طور پر فی ایکڑ 73.23 کروڑ روپئے سے زائد از بولی بھی وصول ہوئی۔

حمڈا نے کوکہ پیٹ لینڈ پارسلس کے بارے میں یہ بات کہی۔

اس طرح حکومت کو ضلع رنگاریڈی میں بدویل کے قریب 100ایکڑ کے پلاٹس کی نیلامی سے 3625.73 کروڑ روپئے کی آمدنی کی توقع ہے۔

بی آر ایس حکومت کو توقع ہے کہ مختلف اراضیات کے ہراج سے مزید 154 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوگی۔