تلنگانہ

اراضیات کے ہراج سے حکومت تلنگانہ کو 7100 کروڑ کی آمدنی

حمڈا نے کوکہ پیٹ لینڈ پارسلس کے بارے میں یہ بات کہی۔اس طرح حکومت کو ضلع رنگاریڈی میں بدویل کے قریب 100ایکڑ کے پلاٹس کی نیلامی سے 3625.73 کروڑ روپئے کی آمدنی کی توقع ہے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے حیدرآباد کے قریب حالیہ دنوں میں زمینات کے  چند تکڑے اور پلاٹس کے ہراج سے 7100 کروڑ روپئے کی آمدنی کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
یہ مقدمہ ان لوگوں کی آنکھ کھولنے کیلئے کافی ہوگا جو قیمتی مقدمات بے ایمان وکلا کے حوالہ کردیتے ہیں
سرکاری عہدیداروں کو معمول کی کارروائی کے طور پر طلب نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ
کانگریس پانچوں ریاستوں میں حکومت قائم کرے گی: اشوک گہلوت
9 سال میں 2000 فرسودہ قوانین منسوخ: جتیندرسنگھ

حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈپولپمنٹ اتھاریٹی (حمڈا) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع رنگاریڈی میں گنڈی پیٹ منڈل کے قریب کوکہ پیٹ مرحلہ دوم میں واقع چنداراضیات کے  پارسلس پر حکومت کو فی ایکڑ 100 کروڑ کی بولی وصول ہوئی تھی۔

 حکومت کو متذکرہ پلاٹس کے ہراج سے 3,319.60 کروڑ کی آمدنی ہوئی۔ سب سے زیادہ قیمت فی ایکڑ 100.75 کروڑ روپئے رہی جو ریاست میں اب تک سب سے زیادہ قیمت ہے جہاں سب سے کم بولی 35 کروڑ روپئے کی لگائی گئی وہیں مجموعی طور پر فی ایکڑ 73.23 کروڑ روپئے سے زائد از بولی بھی وصول ہوئی۔

 حمڈا نے کوکہ پیٹ لینڈ پارسلس کے بارے میں یہ بات کہی۔اس طرح حکومت کو ضلع رنگاریڈی میں بدویل کے قریب 100ایکڑ کے پلاٹس کی نیلامی سے 3625.73 کروڑ روپئے کی آمدنی کی توقع ہے۔ بی آر ایس حکومت کو توقع ہے کہ مختلف اراضیات کے ہراج سے مزید 154 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوگی۔

a3w
a3w