شمالی بھارت
ملک میں 10سال میں مزید 75ہزار میڈیکل نشستیں:امیت شاہ
مرکزی وزیر امیت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ مرکز، نگہداشت ِ صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے ملک میں آئندہ دس سال میں 75ہزار نشستوں کا اضافہ کرنے پر غور کررہا ہے۔

احمد آباد(پی ٹی آئی) مرکزی وزیر امیت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ مرکز، نگہداشت ِ صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے ملک میں آئندہ دس سال میں 75ہزار نشستوں کا اضافہ کرنے پر غور کررہا ہے۔
شاہ نے شہر کے قریب واقع ایک موضع میں ایک ٹرسٹ کی جانب سے چلائے جانے والیہرمائی آروگیہ دم ہاسپٹل کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے نگہداشت ِ صحت کے شعبہ میں کامل رویہ اپنایا۔
وزیراعظم مودی نے کئی امراض کو ختم کرنے کے لئے پہلے صفائی کی مہم سوچھتا ابھیان کو شروع کیا۔ جس کے بعد انہوں نے عوام کو کئی امراض سے بچانے کے لئے پینے کا صاف پانی مہیا کرنے اور ہر گھر میں ٹائلٹ تعمیر کرنے پر توجہ مرکوز کی۔
انہوں نے یوگا کو مقبول بنایا اور پانچ لاکھ روپے تک مفت علاج کی اسکیم آیوشمان بھارت کو متعارف کروایا۔