تلنگانہ
تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں سڑک حادثہ میں 8مزدورزخمی
اس حادثہ میں آٹو میں سوار 8 خواتین مزدور شدید زخمی ہو گئیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 8مزدورزخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے مضافاتی علاقہ کوڑنگل میں اُس وقت پیش آیا جب ایک لاری نے مزدوروں کو لے جانے والے آٹو کو ٹکر دے دی۔
اس حادثہ میں آٹو میں سوار 8 خواتین مزدور شدید زخمی ہو گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ کوڑنگل سے محبوب نگر کی طرف جا رہی لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں اس لاری نے چلم میلارم سے حسن آباد کی طرف مزدوروں کو لے جانے والے آٹو کو ٹکر دے دی۔
اس حادثہ میں مزدور شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی افرادنے زخمیوں کو 108 گاڑی میں کوڑنگل سرکاری اسپتال پہنچایا۔
ان میں سے دو کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں ٹانڈور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔