سوشیل میڈیاشمالی بھارت

آر ایس ایس، نیتاجی کی راہ پر گامزن: موہن بھاگوت

نیتاجی سبھاش چندر بوس کا مقصد ملک کے لئے دولت پیدا کرنا تھا اور راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) اسی راہ پر گامزن ہے۔

کولکتہ: نیتاجی سبھاش چندر بوس کا مقصد ملک کے لئے دولت پیدا کرنا تھا اور راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) اسی راہ پر گامزن ہے۔

متعلقہ خبریں
ہمیں پورے ہندو سماج کو منظم کرنا ہوگا: بھاگوت
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
رام مندر جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ : موہن بھاگوت

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کولکتہ میں پیر کے دن شہید مینار کے سامنے یہ بات کہی۔ وہ نیتاجی کے 126 ویں یوم ِ پیدائش پر ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی سے پہلے بھی مختلف سیاسی نظریات کی مختلف طاقتیں تھیں تاہم ان کا مقصد صرف ایک (ملک کی آزادی) تھا۔ نیتاجی‘ ملک کی آزادی کے علاوہ ملک کے لئے دولت پیدا کرنے کے بھی خواہاں تھے۔ موہن بھاگوت نے کہا کہ نیتاجی‘ لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ کمانڈر بھی تھے۔

کسی نے ان کے لئے کچھ نہیں کیا لیکن انہوں نے اپنا سب کچھ ملک کے لئے دے دیا۔ انہوں نے عوام کے درمیان رہ کر ان کی قیادت کی۔ کمانڈر عام طورپر میدان ِ جنگ میں نہیں جاتے لیکن نیتاجی اپنی فوج کی کمان سنبھالنے سنگاپور سے آسام چلے آئے تھے۔

آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ ہندوستان نے ہی ساری دنیا کو اتحاد کا پاٹھ پڑھایا تھا۔ ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری اور مغربی بنگال میں پارٹی کے ترجمان کنال گھوش نے کولکتہ میں آر ایس ایس کی تقریب کا مذاق اڑایا۔

انہوں نے کہا کہ نیتاجی آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی کے خلاف تھے۔ وہ سیکولرازم کے حامی تھے جبکہ آر ایس ایس‘ تفرقہ پسند سیاست کو بڑھاوا دے رہی ہے۔ اسے نیتاجی کے بارے میں کچھ بھی کہنے کا حق نہیں ہے۔