مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 8 افراد کو سزا

وزارت داخلہ نے جن افراد کے خلاف سزا کے احکامات دیئے ہیں، ان میں تین غیرملکی جبکہ پانچ سعودی شہری شامل ہیں جو 28 افراد کو غیرقانونی طریقے سے مکہ مکرمہ پہنچانا چاہ رہے تھے۔

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کی جانب سے حجاج کرام کی سہولت کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حلقہ کونسل ورنگل کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ
آندھرا پردیش کے عازمین حج کے پہلے قافلہ کی کل روانگی
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان
یوم عاشقان کے دن محبت کی سزا۔ جانئے یہ سنسنی خیز راز
حج کے دوران لاپتہ عازمین کی تلاش جاری

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حج ضوابط پرعمل نہ کرنے والے 8 افراد کے خلاف سزا کے احکامات صادر کردیئے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ نے جن افراد کے خلاف سزا کے احکامات دیئے ہیں، ان میں تین غیرملکی جبکہ پانچ سعودی شہری شامل ہیں جو 28 افراد کو غیرقانونی طریقے سے مکہ مکرمہ پہنچانا چاہ رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق حراست میں لئے گئے مجرموں کو سزا کے تحت ہر ایک شخص کو (پرمٹ کے بغیر) مکہ لے جانے پر15 دن کی قید اور فی شخص 10 ہزار ریال جرمانہ کی سزا کے علاوہ مقامی ذرائع ابلاغ میں ان کی تشہیر بھی کی جائے گی۔

غیرقانونی افراد کو مکہ منتقل کرنے کے لیے استعمال ہونے والی تین گاڑیاں بھی بحق سرکارضبط کرلی گئی ہیں، گرفتار غیرملکیوں کو سزا مکمل کرنے کے بعد مملکت کے لیے اعلان شدہ مدت تک کے لیے بلیک لسٹ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے حج ضوابط پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت سزاؤں کا اعلان کیا ہے، جن پر عمل درآمد شروع ہوچکا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے حجام کرام کی خدمت کے لئے 5,000 سے زیادہ ٹیکسیاں فراہم کی ہیں۔ اس سہولت کا مقصد حجاج کرام کو بیت اللہ کا ایک مثالی سفر فراہم کرنا ہے۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق ٹیکسیوں میں ٹرپ کی لائیو ٹریکنگ اور الیکٹرانک میٹر کے علاوہ ادائیگی کے متعدد طریقوں کی سہولت موجود ہے۔ اس کے علاوہ الیکٹرانک ادائیگی بھی اس کی سہولیات کا حصہ ہے۔ لائسنس یافتہ حجام کرام کو محفوظ اور آرام دہ سفر فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق ریگولر کیریئر مسافروں کو ایک مثالی اور محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔ دوران سفر الیکٹرانک میٹر کو فعال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

a3w
a3w