80 سالہ بیمار خاتون کا قتل بیٹا گرفتار
ایک شخص نے اپنی ماں کا گلا گھونٹ کر ہلاک کرنے کے بعد دفن کردیا۔ یہ واردات تلنگانہ ضلع کاماریڈی میں پیش آئی۔ پولیس نے بتایا کہ ایک شخص کو جو کہ اپنی ماں کو بوجھ سمجھتا تھا ہلاک کردیا۔
حیدرآباد: ایک شخص نے اپنی ماں کا گلا گھونٹ کر ہلاک کرنے کے بعد دفن کردیا۔ یہ واردات تلنگانہ ضلع کاماریڈی میں پیش آئی۔ پولیس نے بتایا کہ ایک شخص کو جو کہ اپنی ماں کو بوجھ سمجھتا تھا ہلاک کردیا۔
چنا بالیا نے اپنی 80 سالہ ماں ای بالاوا کا ایک کپڑے سے گلا گھونٹ کرہلاک کردیا۔ بتایاجاتاہے کہ ای بالاوا جو کہ فریش تھی اس کی دیکھ بھال اور خدمت سے بیٹا بیزار ہوگیاتھا۔ چند دن قبل چنا بالیا نے اپنے پڑوسیوں کو جو کہ سداسیوا نگر میں رہتے ہیں بتایا تھا کہ اس کی ماں لاپتہ ہوگئی ہے۔
اس نے ادعا کیا تھا کہ روم جس میں وہ قیام پذیر تھی باہر سے مقفل کیاگیا۔ تاہم مقامی افراد کو چنا بالیا کے بیان پر شبہ ہوا۔ منڈل پریشد ٹریٹوریل کمیٹی (ایم پی ٹی سی) کے رکن بیریا نے پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کرکے اس واقعہ کا انکشاف کیا۔ جس کے بعد چنا بالیا نے ماں کا قتل کرنے کا اقبال کرلیا۔
اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ماں چونکہ علیل ہے اور وہ خدمت کرنے سے قاصر تھا۔ اس لیے انتہائی اقدام کرنے پر مجبو ر ہوگیا۔
13اپریل کی رات کو اس نے ماں کا گلا گھونٹ دیا جس کے بعد اس کی لاش کو رائس مل کے قریب دور دراز مقام پر دفن کردیا۔ پولیس نے مقامی عہدیداروں کی موجودگی میں لاش نکالی اور پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا۔ سرکل انسپکٹر رامن نے بتایا کہ ہم نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔