تلنگانہ
ٹرینڈنگ

بھائی کو راکھی باندھنے 80 سالہ خاتون نے 8 کلومیٹر پیدل سفر کیا (ویڈیو)

اس خاتون کی شناخت ضلع کے کوتہ پلی کی رہنے والی بکواوا کے طورپر کی گئی ہے۔اس نے اپنے چھوٹے بھائی کو راکھی باندھنے کے لیے 8 کلومیٹر پیدل سفرطئے کیا جو کونڈیا پلی،کریم نگر ضلع میں رہتا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں ایک 80 سالہ خاتون نے اپنے چھوٹے بھائی کو راکھی باندھنے 8 کلومیٹر پیدل سفر کیا۔اس خاتون کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
25پروازوں میں بم کی اطلاع
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی
سرفراز خان کے چھوٹے بھائی مشیرخان کی ٹرپل سنچری
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی

اس خاتون کی شناخت ضلع کے کوتہ پلی کی رہنے والی بکواوا کے طورپر کی گئی ہے۔اس نے اپنے چھوٹے بھائی کو راکھی باندھنے کے لیے 8 کلومیٹر پیدل سفرطئے کیا جو کونڈیا پلی،کریم نگر ضلع میں رہتا ہے۔

ان دونوں گاؤں کے درمیان 8 کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔ ایک نوجوان نے اس ضعیف خاتون کو روکا جو پیدل جارہی تھی۔اس نے تلگو زبان میں اس سے پوچھا کہ وہ کہاں جارہی ہے جس پر اس خاتون نے سارا معاملہ کہہ سنایا۔