ایشیاء
ہندوستان سے 84 ہندوبھکتوں کی پاکستان آمد
صوبہ سندھ میں شیو اوتاری ست گرو سنت شادارام کی 316 ویں جینتی منانے کے لئے ہندوستان سے 84 ہندو بھکت واگھا بارڈر کے ذریعہ اتوار کے دن پاکستان پہنچے۔
لاہور: صوبہ سندھ میں شیو اوتاری ست گرو سنت شادارام کی 316 ویں جینتی منانے کے لئے ہندوستان سے 84 ہندو بھکت واگھا بارڈر کے ذریعہ اتوار کے دن پاکستان پہنچے۔
یہ لوگ واگھا بارڈر سے سیدھا صوبہ سندھ روانہ ہوگئے۔ پاکستان میں قیام کے دوران ہندو بھکت یوگ ماتا مندر، عاقل پور، گھوٹکی، پنوعاقل، سکھر اور تاریخی سادھو بیلامندر بھی جائیں گے۔
یہ لوگ 14جنوری کو ایک دن سکھ مت کے بانی بابا گرونانک کے مقام پیدائش ننکانہ صاحب میں بھی گزاریں گے۔ ہندو بھکتوں کی سیکورٹی کے لئے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
ان کے لئے میڈیکل سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن نے 94ویزے جاری کئے تھے لیکن ان میں صرف 84نے پاکستان کا سفر کیا۔