دھونی جیومارٹ کے برانڈ ایمبیسیڈر
دھونی کا برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر خیرمقدم کرتے ہوئے، جیو مارٹ کے سی ای او سندیپ وراگنتی نے کہا، "برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پرایم ایس دھونی ایک بہترین انتخاب ہیں، ان کی شخصیت جیومارٹ کی طرح قابل اعتبار ہے۔

نئی دہلی: ریلائنس ریٹیل کے جیومارٹ نے ہندوستانی کرکٹ آئیکن مہندر سنگھ دھونی کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔ جیومارٹ نے اس کے ساتھ ہی 8 اکتوبر سے شروع ہونے والے فیسٹو کیمپین سیل کا نام بدل کر ‘جیو اتسو، سیلبریشن آف انڈیا’ کر دیا ہے۔
آج یہاں اس موقع پر بات کرتے ہوئے دھونی نے کہا، "ہندوستان اپنی متحرک ثقافت، لوگوں اور تہواروں کے لیے جانا جاتا ہے، جیومارٹ کی ‘جیو اتسو کیمپین’ ہندوستان اور اس کے لوگوں کے اتسوکی علامت ہے۔ میں جیومارٹ سے وابستہ ہونے اور لاکھوں ہندوستانیوں کے خریداری کے سفر کا حصہ بننے کے لیے بے حد پرجوش ہوں۔‘‘
دھونی کا برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر خیرمقدم کرتے ہوئے، جیو مارٹ کے سی ای او سندیپ وراگنتی نے کہا، "برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پرایم ایس دھونی ایک بہترین انتخاب ہیں، ان کی شخصیت جیومارٹ کی طرح قابل اعتبار ہے۔
دھونی نے ملک کو جشن منانے کے بہت سے مواقع فراہم کیے ہیں اور اب صارفین کو جیومارٹ پرجشن منانے کا ایک اور موقع مل رہا ہے اور ‘شاپنگ’ اس جشن کا ایک لازمی حصہ ہے۔
سی ای او وراگنتی نے دھونی کو بہار کی کاریگر امبیکا دیوی کی بنائی ہوئی ایک مدھوبنی پینٹنگ پیش کی۔ دھونی 45 سیکنڈ کی فلم میں برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر نظر آئیں گے۔