حیدرآباد

حیدرآباد میں مسلسل بارش، اسکول بند

ریاست میں لگاتار ہورہی بارش کے پیش نظر حکومت تلنگانہ نے ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کے لئے 2 دن (جمعرات اور جمعہ) تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

حیدرآباد: ریاست میں لگاتار ہورہی بارش کے پیش نظر حکومت تلنگانہ نے ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کے لئے 2 دن (جمعرات اور جمعہ) تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

تلنگانہ بھر میں مسلسل چوتھے دن لگاتار بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد آج صبح اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔

اس بات کی اطلاع وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے ٹویٹ کرکے دی۔

حیدرآباد اور تلنگانہ کے کئی اضلاع میں مسلسل چند دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے

تاہم لگاتار بارش کی وجہ سے ریاست کے کئی حصوں میں معمول کی زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ سرکاری مشینری، اگلے چند دنوں میں مزید بھاری بارشوں کی پیشین گوئی کے پیش نظر صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

محکمہ موسمیات، حیدرآباد کا کہنا ہے کہ جمعہ کی صبح تک تلنگانہ میں زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

a3w
a3w