امریکہ و کینیڈا

کینیڈا کے اسکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 25 زخمی

ٹمبلرریج میں ایک اسکول اور ایک گھر پر ہونے والی دو فائرنگ کے واقعات میں مشتبہ حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

اوٹاوا  : کینیڈا کے ایک اسکول اور گھر میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 25 زخمی ہو گئے ہیں، حملہ آور بھی مارا گیا۔

متعلقہ خبریں
نیوز چینل کا سینکڑوں ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ
کینیڈا کا اسٹڈی پرمٹ اپلیکیشن سے متعلق اہم فیصلہ
کینڈا میں مقیم ببرخالصہ کارکن دہشت گرد قرار

کینیڈا کے حکام کے مطابق منگل 10 فروری کو صوبہ برٹش کولمبیا کے علاقے ٹمبلرریج میں ایک اسکول اور ایک گھر پر ہونے والی دو فائرنگ کے واقعات میں مشتبہ حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

دوپہر کے وقت رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے بتایا کہ اسے ٹمبلر ریج سیکنڈری اسکول میں جاری فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی۔ اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور متعدد متاثرین کو پایا، جن میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل تھا، جو بظاہر خود کو گولی مارنے سے ہلاک پایا گیا۔

حکام نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ہائی اسکول کے اندر 6 افراد مردہ پائے گئے جب کہ ایک اور شخص اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق 2 دیگر افراد کو شدید یا جان لیوا زخموں کے باعث ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے کہا کہ انھیں شبہ ہے کہ ایک دوسرے مقام پر ہونے والا واقعہ بھی اسی واقعے سے منسلک ہے، جہاں ایک رہائش گاہ میں 2 افراد مردہ پائے گئے۔

اسکول ڈسٹرکٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ٹمبلر رج کی کمیونٹی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات کے باعث ٹمبلر رج سیکنڈری اسکول اور ٹمبلر رج ایلیمنٹری اسکول باقی ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔